(108)
مرده دفن نہ کیا جائے تو سوال ہو گا یا نہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مرنے کے بعد روحیں مومن کافر کی کہاں رہتی ہیں؟ نیز مردہ دفن نہ کیا گیا تو سوال ہو گا یا نہیں؟ بینوا توجروا
المستفتی: - حافظ اشتیاق احمد
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
مرنے کے بعد مسلمان کی روحیں حسب مراتب مختلف مقاموں میں رہتی ہیں بعض کی قبر میں بعض کی چاہ زمزم پر بعض کی آسمان و زمین کے درمیان بعض کی پہلے دوسرے ساتویں آسمان تک اور بعض کی آسمانوں سے بھی اوپر اور بعض کی رو حیں زیر عرش قندیلوں میں اور بعض کی اعلیٰ علیین میں اور فروں کی خبیث روحیں بعض ان کی قبر یا مرگھٹ پر بعض کی چاہ برہوت میں کہ یمن میں ایک نالا ہے بعض کی پہلی دوسری ساتویں زمین تک اور بعض کی اس کے بھی نیچے سجین میں مگر کہیں بھی ہوں اپنے جسم سے ان کا تعلق باقی رہتا ہے۔
(بہار شریعت حصہ اول صفحہ ۲۶٫۲۵)
اور اگر مردہ قبر میں دفن نہ کیا جائے تو جہاں کہیں ہو گا وہیں سوالات ہونگے اور وہیں ثواب یا عذاب پائے گا یہاں تک کہ اگر کسی جانور نے کھا لیا تو اس کے پیٹ میں سوال ہونگے اور وہیں ثواب یاعذاب پائے گا۔ (ایضا صفحہ ۲۹)
۔(ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدچہارم صفحہ ۲۹۹)
والله اعلم بالصواب
کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے