(147)
کیا تراویح میں ثناء پڑھنا ضروری ہے؟
السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا تراویح کی نماز میں نیت کے بعد ثناء پڑھنا ضروری ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی: محمد سلیم رضا رامپوری
وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
تراویح ہی نہیں بلکہ کوئی بھی نماز ہو ثناء پڑھنا ضروری نہیں بلکہ سنت ہے جیسا کہ حضور صدر الشریعہ رحمتہ اللہ علیہ نے بہار شریعت میں تحریر فرمایا ہے کہ نماز میں ثناء پڑھنا سنت ہے اور ہاں وقت ہے تو ثنا پڑھے بلا وجہ سنت کو ترک کرنا ثواب سے محرومی اور کم نصیبی ہے اور یہ بھی یاد رہے کہ امام نے قرآت کو جہر کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیا تو مقتدی نہ ثناء پڑھے گا نہ ہی اور کچھ پڑھے گا اور اسی طریقے سے ثناء وغیرہ پڑھنا بھول گیا اور قرآت کرنا شروع کر دیا تو ثناء کا اعادہ نہیں کرے گا کیونکہ ثناء کا محل ہی فوت ہو گیا۔
بہار شریعت حصہ ۳ نماز کی سنتیں ناشر مکتبۃ المدینہ دہلی
ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ٢٥٦
والله تعالى اعلم بالصواب
کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے