(145)
چھوٹی تراویح پڑھناکیساہے؟
السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ (چھوٹی ) تراویح میں سورہ فیل سے والناس تک پڑھنا یہ کہیں سے ثابت ہے؟ منفرد تراویح پڑھے تو سورہ فیل سے والناس تک یا کوئی بھی سورت پڑھے دونوں میں افضل کیا ہے ؟ المستفتی: محمد خورشید
وعليكم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
تراویح میں الم ترکیف سے والناس تک پڑھنا درست ہے یونہی کوئی دوسری صورت بھی درست ہے سرکار اعلی حضرت رضی اللہ عنہ سے سوال ہوا کہ نماز تراویح کی جماعت اس طور پر کہ الم ترکیف سے شروع کرتے ہیں اور والناس تک ایک ایک سورہ ایک ایک رکعت میں پڑھتے ہیں اور پھر الم ترکیف سے والناس تک دوبارہ دس رکعتوں میں پڑھتے ہیں جائز ہے یا نہیں؟ تو آپ رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں جائز ہے فى الهندية بعضهم اختار قل هو الله احد في كل ركعة وبعضهم اختار قرأة سورة الفيل الى آخر القرآن وهذا احسن القولين لانه لا يشتبه عليه عددالركعات ولا يشتغل قلبه بحفظها كذا في التجنيس
ہندیہ میں ہے بعض نے ہر رکعت میں قل ھو اللہ احد کو اختیار کیا اور بعض نے سورہ فیل سے آخر تک کو ، اور یہ احسن قول ہے کیونکہ اس صورت میں عدد رکعات میں اشتباہ نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کے یاد رکھنے میں مصروف ہوتا ہے جیسا کہ تجنیس میں ہے
فتاوی عالمگیری الباب التاسع في النوافل مطبوعه نورانی کتب خانہ پشاور ا/ ١۱۸ بحوالہ فتاوی رضویہ جلد ٧/ص ۴۶۱/ دعوت اسلامی
اور علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں اگر کسی وجہ سے ختم نہ ہو تو سورتوں کی تراویح پڑھیں اور اس کے لئے بعضوں نے یہ طریقہ رکھا ہے کہ الم ترکیف سے آخر تک دو بار پڑھنے میں بیس رکعتیں ہو جائیں گی۔
عالمگیری بحوالہ بہارشریعت ح ۴ تراویح کا بیان
ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ٢٥٤
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے