(128)
شب برات میں نفل پڑھنے کاطریقہ کیا ہےبسم الله الرحمن الرحيم
نوافل شب برات
شعبان کی 14 تاریخ کو بعد نماز عصر 40 مرتبہ کلمات پڑھے لاحول ولا قوة الا بالله العلی العظیم ( وظیفہ )
نوافل برائےتوبہ
15 شب 8 رکعت نماز چار سلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورہ قدرایک ایک باراورسوۃ اخلاص 25 مرتبہ پڑھنی ہے واسطے مغفرت گناہ یہ نماز بہت افضل ہے۔ انشاء اللہ تعالی اس نماز کے پڑھنے والے کی اللہ پاک بخشش فرمائیے گا۔
مغرب کی نماز کے بعد 6 نوافل ( ثواب ہی ثواب )
معمولات اولیائے کرام ( مھم اللہ ) سے ہے کہ مغرب کی فرض و سنت و غیرہ کے بعد چھ رکعت نفل دو و درکعت کر کے ادا کئے جائیں ۔ دو رکعتوں سے پہلے یہ نیت کریں یا اللہ عز وجل ان کی برکت سے درازی عمر بالخیر فرما) کے بعد دو رکعت میں یہ نیت کریں یا اللہ ان کی برکت سے بالاؤں سے حفاظت فرما اور اس کے بعد والی دورکعتوں کے لیے یہ نیت کریں یا اللہ عز وجل ان کی برکت سے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر ہر دو رکعت کےبعد اکیس بار قل ھو اللہ احد( پوری سورۃ) یا ایک بار سوہ یس پڑھ لیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک اسلامی بھائی پڑھے اور باقی سنیں ۔ انشاء اللہ عز و جل رات شروع ہوتے ہی ثواب کا انبار لگ جائے گا۔ ہر بار یس شریف کت بعد دعائے نصف شعبان بھی پڑھیں
نوافل برائےعذاب قبرسےنجات
8 رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں اللہ تعالی اس نمازی کے لیے شمار فرشتے مقرر فرمادے گا جو اسےعذاب قبر سے نجات کی خوشخبری سنائیں گے
وظائف شب برات
1 سورة البقرہ کا آخری رکوع 21 مرتبہ پڑھنا ۔ 2 سورۃ یسین 3 مرتبہ پڑھنا (رات میں) 3 سورۂ دخان 7 مرتبہ پڑھیں اللہ تعالی 70 حاجات دنیا کی اور 70 حاجات آخرت کی قبول فرمائے گا۔
سال بھرجادو سےحفاظت
شعبان معظم کی پندرھویں رات بعد نماز مغرب) بیری (یعنی پیر کے درخت) کے سات پتے پانی میں جوش دے کر ( جب نہانے کے قابل ہو جائے ) غسل کریں انشاء اللہ تمام سال جادو سے محفوظ رہیں گے
صلوۃ تسبیح کاطریقہ کار و تفصیل
نیت کرنے کے بعد تکبیر تحریمہ کے بعد ثنا پڑھیں ثنا کے بعد 15 مرتبہ تسبیح سورۃ فاتحہ اور سورۃ پڑھنے کے بعد 10 مرتبہ تسبیح رکوع میں تسبیح 10 مرتبہ رکوع کے بعد کھڑے ہو کر 10 مرتہ تسبیح پہلے سجدے میں 10 مرتبہ تسبیح سجدے کے بعد بیٹھ کر 10 مرتہ تسبیح دوسرے سجدے میں 10 مرتبہ تسبیح کل 75 مرتبہ ہر رکعت میں اسی طرح300 مرتہ تسبیح ہو جائے گی۔ تسبیح یہ ہے۔ سبحان اللہ والحمد اللہ والا الہ الا اللہ اکبر۔
اس رات آتش بازی سے پر ہیز کریں ۔ آتش بازی کرنا بھلے شادی بیاہ ہو یا شب برات حرام و نا جائز ہے یہودیوں کا طریقہ ہے ہم اس گناہ سے بچیں بحوالہ 12 ماہ کی نفلی عبادت ( علامہ عالم فقری )
وظائف مکمل ماہ ہررات 3000 ہزار درودشریف جوکوئی پڑھے گا نبی پاک نے فرما یا روز حشر اس کی شفاعت کرنا مجھ پر واجب ہوگا
منجانب محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے