Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

کیانمازنفل کی نیت میں وقت کا نام لینا ہوگا؟

 (144)

کیانمازنفل کی نیت میں وقت کا نام لینا ہوگا؟

السلام عليكم ورحمة اللہ وبرکاتہ 

مسئلہ : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ظہر مغرب اور عشاء کی نماز میں جو نفل نماز ہے اس کی نیت کرنے میں وقت بولا جائے گا یا نہیں نیز یہ بھی بتائیں کہ دوسری نفلی عبادات کی نیت کس طرح کی جائے گی۔

المستفى : نصیب علی یوپی

وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

نفل نماز کسی بھی وقت کی ہو اور کوئی بھی ہو اس کے لئے مطلق نیت کافی ہے۔ مگر احتیاط یہ ہے کہ سنت وقت ، تراویح ، قیام اللیل کی نیت کرلے ۔ اور باقی سنتوں میں سنت رسول اللہ کی کہ لیا کریں تا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی متابعت ہو جائے ۔ باقی ظہر مغرب و عشاء میں جو نفلیں ہیں ان کی نیت مطلق ہی کافی ہے۔ فقیہ اعظم حضور صدر الشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی علیہ الرحمة والرضوان تحریر فرماتے ہیں اصح یہ ہے کہ نفل و سنت و تراویح میں مطلق نماز کی نیت کافی ہے، مگر احتیاط یہ ہے کہ تراویح میں تراویح یا سنت وقت یا قیام اللیل کی نیت کرے اور باقی سنتوں میں سنت یا نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی متابعت کی نیت کرے ، اس لیے کہ بعض مشائخ ان میں مطلق نیت کو ناکافی قرار دیتے ہیں نفل نماز کے لیے مطلق نماز کی نیت کافی ہے۔ اگر چہ نفل نیت میں نہ ہو ۔ 

بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحہ ۳۹۷ المكتبة المدینہ دعوت اسلامی

دوسری نفلی عبادات میں نام لینا بہتر ہے ۔ جیسے چاشت کی نفل نماز پڑھنی ہے تو نیت اس طرح کریں نیت کی میں نے دو رکعت نماز نفل چاشت واسطے اللہ تعالی کے منھ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہ اکبر ۔ اسی طرح ہر نفلی نماز جو کسی خاص مقصد کے لئے ہو تو اس مقصد کا نام لینا بہتر ہے ۔ حالانکہ نیت دل کے ارادے کو کہتے ہیں ۔ حدیث شریف میں ہے۔ {إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِيَّاتِ وَلِكُلِ امرء مانوی} اعمال کا مدار نیت پر ہے اور ہر شخص کے لیے وہ ہے، جو اس نے نیت کی

 صحیح البخاری کتاب بدء الوحی، باب كيف كان بدءالوحي إلى رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم . الخ الحدیث :۱ ، جلد اول صفحہ ۵

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ٢٤٣

والله تعالى اعلم بالصواب

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی 

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے