Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

سنت مؤکدہ کے قعدہ اولیٰ میں درود پڑھنا کیسا ہے؟

 (143)

سنت مؤکدہ کے قعدہ اولیٰ میں درود پڑھنا کیسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة اللہ وبرکاتہ

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جان بوجھ کر سنت مؤکدہ کے قعدہ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے والے کی نماز ہوگی یا نہیں؟ المستفى : محمد غلام یاسین 

وعليكم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

سنت مؤکدہ کے قعدہ اولیٰ میں تشہد کے بعد جان بوجھ کردرود شریف پڑھنے والے کی نماز نہ ہوگی کہ سنت مؤکدہ کے قعدہ اولی میں تشہد پر کچھ نہ بڑھانا واجب ہے جیسا کہ صدر الشریعہ علامہ امجد علی رحمۃ اللہ تعالی علیہ واجبات نمازمیں فرماتے ہیں فرض اور وتر وسنن رواتب (سنت موکدہ) میں قعدہ اولی میں تشہد پر کچھ نہ بڑھانا۔

بہارشریعت جلداول حصہ سوم دفعہ نمبر ۵۱۸ مطبوع مکتبۃ المدینہ 

لہذا ترک واجب اگر سہوا ہو تو سجدہ سہو ہے اور جان بوجھ کر ہو تو فساد نماز کو مستلزم ہےاسی لئےجس نے سنت مؤکدہ کے قعدہ اولی میں تشہد پردرود شریف بڑھایا تو اس کی نماز نہ ہوگی 

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ٢٣٧

والله تعالى اعلم بالصواب 

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے