Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

صلوۃ الغوثیہ نماز کی حقیقت کیا ہے؟

 (142)

صلوۃ الغوثیہ نمازکی حقیقت کیاہے؟


السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ صلوۃ الغوثیہ نماز کی حقیقت کیا ہے؟ اور ختم قادریہ کیا ہے وضاحت فرمائیں

المستفتی:محمدجمال اختر رضوی

وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

ایک مجرب نماز صلاۃ الاسرار (نماز غوثیہ) ہے جو امام ابو احسن علی بن جریر لخمی شطنونی بہجت الاسرار میں اور ملاعلی قاری و شیخ عبد الحق محدث دہلوی رضی اللہ تعالی عنہم حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں اسکی ترکیب یہ ہے کہ بعد نماز مغرب سنتیں پڑھکر دو رکعت نماز نفل پڑھے اور بہتر یہ ہے کہ الحمد کے بعد ہر رکعت میں گیارہ گیارہ بار قل هو الله الخ پڑھے سلام کے بعد اللہ عز وجل کی حمد و ثنا کرے پھر نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر گیارہ بار درود و سلام عرض کرے اور گیارہ بار یہ کہے (یا رسول یا نبی الله اغثنی و امددني في قضاء حاجتي يا قاضی الحاجات) پھر عراق کی جانب گیارہ قدم چلے ہر قدم پر یہ کہے ۔ یا غوث الثقلین و یا کریم الطرفین اغثنی و امددنى في قضاء حاجتی یا قاضی الحاجات " پھر حضورصلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے توسل سے اللہ عز وجل سے دعاء کرے 

بہجۃ الاسرارذکر فضل اصحابہ و بشر اھم صفحہ ۱۹۷ بتصرف بحوالہ بہارشریعت حصہ چہارم

ختم قادریہ ایک مخصوص نیاز کا نام ہے جو حضور سید ناغوث اعظم عبد القادر جیلانی بغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام سے دلائی جاتی ہے ختم قادریہ کے تمام وظائف ااا/ بار پڑھے جاتے ہیں سوائے سورۃ یس شریف و قصیدہ قادریہ کے کہ انہیں ایک بار ہی پڑھنا ہوتا ہے پھرشیرینی وما حضر وما ذکر کے ثواب کی نذر بحضور غوخیت مآب پیش کی جاتی ہے اور اپنی حاجات کے لئے دعا کی جاتی ہے لیکن اس نیاز کے لئے کوئی مخصوص ایام نہیں ہیں کبھی بھی دلا سکتے ہیں۔

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ٢٢٨

والله تعالى اعلم بالصواب

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے