Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

عیدین کے دن سنن و نوافل پڑھنا کیسا ہے؟

 (141)

عیدین کے دن سنن و نوافل پڑھنا کیسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عید الفطر اور عید الاضحی کے دن سنت اور نوافل کی نماز پڑھنا کیسا ہے؟ بینو او تو جروا 

المستفتی : قطب الدین رضوی

وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

عیدین کے دن عید گاہ میں کوئی نفلی نماز پڑھنا مکروہ ہے ۔ نماز عید سے پہلے یا بعد -شہر میں ہو یاد یہات میں ہو نماز عیدین واجب ہو یا نہ ہو۔ اور نماز عیدین کے بعد بھی عید گاہ میں نفل پڑھنا مکروہ ہے ۔ یہ حکم خواص کے لئے ہے۔اگر عوام الناس نفل پڑھیں تو انہیں منع نہ کیا جائے اگر چہ عید گاہ میں ہی پڑھتے ہوں ۔ اور جس کی فجر نماز قضاء ہو اس کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ۔ مگر بہتر ہے کہ گھر یا مسجد میں پڑھ کر جائے۔فقیہ اعظم حضور صدر الشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمة والرضوان تحریر فرماتے ہیں نماز عید سے قبل نفل نماز مطلقاً مکروہ ہے، عید گاہ میں ہو یا گھر میں اس پر عید کی نماز واجب ہو یا نہیں ، یہاں تک کہ عورت اگر چاشت کی نماز گھر میں پڑھنا چاہے تو نماز ہو جانے کے بعد پڑھے اور نماز عید کے بعد عید گاہ میں نفل پڑھنا مکروہ ہے، گھر میں پڑھ سکتا ہے بلکہ مستحب ہے کہ چار رکعتیں پڑھے ۔ یہ احکام خواص کے ہیں عوام اگر نفل پڑھیں اگر چہ نماز عید سےپہلے اگر چہ عید گاہ میں انھیں منع نہ کیا جائے 

بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ ۷۸۶ المكتبة المد ینی دعوت اسلامی 

حدیث شریف میں ہے، وعن ابن عباس ان النبي صلى الله تعالى عليه وسلم صلى يوم الفطر ركعتين لم يصل قبلهما ولا بعدهما .. حضرت عبدالله ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما روایت کرتے ہیں تحقیق رسول اللہ صلّی اللہ تعالی علیہ وسلم نے عید الفطر کی دورکعتیں پڑھیں اور نہ اس سے پہلے کوئی نماز پڑھی اور نہ اس کے بعد

مشکوۃ المصابیح مترجم باب صلوٰۃ العیدین جلد اول صفحہ ۳۰۴

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ٢٣٣

 والله تعالى اعلم بالصواب

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے