Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

کیانفل میں بھی قیام فرض ہے؟

 (140)

کیانفل میں بھی قیام فرض ہے؟

السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ

مسئلہ : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ نماز میں قیام شرط ہے تو نفل نماز بیٹھ کر جب پڑھتے ہیں تو قیام چھوٹ جاتا ہے تو کیا ایسے نفل نماز ہو جائے گی جبکہ ایک شرط فوت ہو گئی ؟

المستفتى:حافظ محمداخلاق رضا

وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

نوافل نماز کیلئے قیام شرط نہیں ہے اور یہ کہنا کہ اگر کوئی شخص بیٹھ کر نفل نماز پڑھے تو نماز نہیں ہوگی ایسا نہیں ہے اگر کوئی شخص بیٹھ کر نفل نماز پڑھتا ہے بلا عذر شرعی تب بھی اس کی نماز ہو جائے گی یہ الگ بات ہے کہ کھڑے ہو کر پڑھنے سے جو ثواب ملتا ہے اس سے محروم رہ جائے گا جیسا کہ سرکار صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ فرض و وتروعید ین و سنت فجر میں قیام فرض ہے کہ بلا عذر صحیح بیٹھ کر یہ نمازیں پڑھے گا نہ ہوں گی اور آگے فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے نفل نماز کیلئے تکبیر تحریمہ رکوع میں کبھی تونمازنہ ہوئی اوربیٹھ کرکہتاتوہوجاتی۔ 

بہار شریعت جلد اول حصہ سوم فرائض نماز کا بیان

اس سے معلوم ہوا کہ نوافل کیلئے قیام شرط نہیں ہے اگر نوافل کیلئے قیام شرط ہوتا تو صاحب بہار شریعت اس کا ذکر ضرور فرماتےتواگرکوئی شخص بیٹھ کر نفل نماز پڑھے تو نماز ہو جائے گی لیکن بہتر یہی ہے کہ اگر طاقت رکھتا ہے بھر پور تو کھڑے ہو کر ہی پڑھے تا کہ زیادہ ثواب پائے۔

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ٢٢٧

والله تعالى اعلم بالصواب

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے