Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

وتر میں روزانہ ایک ہی سورہ کو پڑھنا کیسا ہے؟

 (133)

وتر میں روزانہ ایک ہی سورہ کو پڑھنا کیسا ہے؟


السلام عليكم ورحمة الله و بركاته

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص روزانہ تراویح کے بعد وتر کی نماز میں سورہ لہب پڑھتا ہے تو کیا اس سے نماز میں کوئی خرابی ہو سکتی ہے۔ مفتی صاحب قبلہ مدلل جواب عنایت فرمائیں 

المستفتى :-حافظ مشیر احمد 

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسئولہ میں نماز میں کوئی خرابی نہ ہو گی البتہ سورتوں کا معین کر لینا کہ ہمیشہ وہی ۔ سورت پڑھا کرے مکروہ ہے مگر جو سورتیں احادیث میں وارد ہیں ان کو کبھی کبھی پڑھ لینا مستحب ہے مگر مداومت نہ کرے کہ کوئی واجب نہ گمان کرلے ۔ 

(در مختار رد المحتار ج ص ۳۶۵)

وتر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی رکعت میں سبح اسم ربک الاعلی دوسری میں -قل يأيها الكافرون، تیسری میں قل هو اللہ احد پڑھی ہے، لہذا کبھی تبرکا انھیں پڑھے۔

(عالمگیری ج اص ۷۳)

اور کبھی پہلی رکعت میں سورہ اعلی کی جگہ انا انزلنا 

بحوالہ بہار شریعت ج احصہ ۳ ص ۹۲

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ۱۹۲ 

والله اعلم بالصواب

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے