(233)
غریب نے قربانی کی نیت سے بکرا پالا تو کیا اس پر قربانی کرنا واجب ہوگیا ؟
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسٔلہ ذیل میں کہ زید جو کہ مالک نصاب نہیں ہے اور زید کے پاس سال بھر کا ایک خصی ہے شروع سے ہی زید نے ارادہ کر لیا کہ امسال قربانی دونگا مگر اب چند روز سے زید مالی اعتبار سے کافی پریشان ہے تو کیا زید اب قربانی نہ دے کر اس خصی کو بیچ کر اپنی ضروریات پوری کرسکتاہے؟
علماء کرام سے عرض ہے کہ اپنا قیمتی وقت نکال کر رہنمائی فرمائیں کرم ہوگا
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
سائل محمد فیروز احمد قادری نہرنیاں ہرلاکھی مدھوبنی بہار
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام.ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب صورت مذکورہ میں زید پر قربانی واجب نہیں لہذا خصی کو بیچکر اپنی ضروریات پوری کرسکتا ہے -
جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ
" بکری کا مالک تھا اور اسکی قربانی کی نیت کرلی یا خریدنے کے وقت قربانی کی نیت نہ تھی بعد میں نیت کرلی تو اس نیت قربانی واجب نہیں ہوگی " اھ
۔(📓 ح:15/ص:332/ قربانی کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)
اور فتاوی ھندیہ میں ہے کہ
" ولو ملک انسان شاۃ فنوی أن یضحیٰ بھا أو اشتریٰ شاۃ ولم ینو الأضحیۃ وقت الشراء ثم نوی بعد ذالک أن یضحیٰ بھا لا تجب علیہ سواء کان غنیا أو فقیرا " اھ
(📒 ج:5/ص:291/ کتاب الأضحیۃ / بیروت)
۔(📕 اور ایسا ہی فتاوی فیض الرسول ج:2/ص:445/ کتاب الأضحیۃ / شبیر برادرز اردو بازار لاہور / میں ہے )
واللہ تعالیٰ اعلم
✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ
۔۹ ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ بروز منگل
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح :
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر القادری صاحب قبلہ جمشید پور

0 تبصرے