(47)
(سری نمازوں میں مقتدی ثناء کب پڑھےگا؟ )
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
۔مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ سری نمازوں میں مقتدی ثناء کب پڑھےگا ؟ جواب عطا فرمائیں۔
(🎤المستفتى : - شاهد ملتان🎤)
🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
نماز میں ثنا پڑھنا سنت ہے اس کا محل تکبیر تحریمہ کے بعد فورا پڑھنا ہے اب اگر مقتدی لیٹ ہو گیا امام نے بالجبر ( بلند آواز سے ) قرآت شروع کردی تو مقتدی ثنانہ پڑھے او راگر امام سے دور ہے یا مقتدی بہرہ ہے آواز نہیں سن سکتا یا مقتدی جماعت میں پیچھے ہے اتنا پیچھے کہ قرأت نہ سن سکے جمعہ و عیدین وغیرہ کی جماعت میں ) یا امام آہستہ پڑھتا ہو تو ان تمام صورتوں میں مقتدی ثناء پڑھے۔
۔(📗عالمگیری، غنیہ رد المحتار )
او راگر مقتدی نے امام کو رکوع میں پایا یا پہلے سجدے میں مثلاجوایک رکعت کے دوسجدے ہوتے ہیں اس کے پہلے سجدے میں پایا تو اگر غالب گمان ہے کہ ثناء پڑھکر پالے گا تو پڑھے ورنہ نہ پڑھے اور اگر قعدہ یا دوسرے سجدے میں پایا تو بہتر یہ ہے کہ بغیر ثناء پڑھےشامل ہو جائے
(اگر پڑھ لیا تب بھی کوئی حرج نہیں )
۔(📗درمختار وردالمحتار )
اور اگر ثناواعوذ باللہ و بسم اللہ پڑھنا بھول گیا اور قرآت شروع کر دی تو اعادہ نہ کرے یعنی
ثناء وغیرہ نہیں پڑھے گا کیونکہ ان کا محل ہی فوت ہو گیا اسی طریقے سے اگر ثناء پڑھنا بھول گیا اوراعوذ باللہ شروع کر دیا تو ثناء نہیں لوٹائے گا۔
۔(📗رد المحتار )
مسبوق
۔ ( جس کی رکعتیں نکل جاتی ہیں بعد میں شامل ہوتا ہے )
جس وقت داخل ہواثناء نہ پڑھ سکا تو جب اپنی باقی کی رکعت پڑھنا شروع کرے تو اس وقت پڑھ لے مطلب جب امام سلام پھیرے اور اپنی باقی کی چھوٹی ہوئی رکعت پوری کرے تو شروع میں پڑھ لے۔
۔ (📗بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 523 تا 524 العلمۃ المدینه دعوت اسلامی )
۔(📗ماخوذازفتوی مسائل شرعیہ جلد دوم صفحہ ٣٢٩)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۔📝 محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اوربھی مسائل پڑھنےکےلئے
اس لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے