Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

ہرنماز کے بعد مصلی کا کو ناموڑ نا کیسا ہے؟

 (58)



۔🌹(ہرنماز کے بعد مصلی کا کو ناموڑ نا کیسا ہے؟)🌹


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 


۔🌹🌹مسئلہ : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بعض لوگ نماز پڑھنے کے بعد مصلی کا صرف کو ناموڑ دیتے ہیں اور کہتے ہیں ایسا نہ کرنے سے اس پر شیطان نماز پڑھتا ہے اور دیکھا گیا۔ ہے کہ اکثر مسجد کے امام بھی ایسا کرتے ہیں تو ایسا کرنا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں🌹🌹۔


(🎤 المستفتي : محمد اختر رضا🎤)


🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸


وعليكم السلام وررحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

یہ اعتقاد رکھنا کہ مصلی پر شیطان نماز پڑھتا ہے بے اصل ہے جیسا کہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ نماز پڑھنے کے بعد مصلی کو لپیٹ کر رکھ دینا چاہئے یہ اچھی بات ہے کہ اس میں زیادہ احتیاط ہے مگر بعض لوگ جائے نماز کا صرف کوناکوٹ ( پلٹ یا موڑ )دیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ ایسا نہ کرنے میں اس پر شیطان نماز پڑھے گا یہ بے اصل ہے ۔

۔ (📗 بہار شریعت حصہ ۱۶ / آداب مسجد و قبلہ کا بیان )

رہ گئی بات کہ اکثر مسجد کے امام بھی ایسا کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے جو لوگ ایسا کرتے ہیں یہ مسئلہ ان کو معلوم نہ ہو، یا پھر کوئی اور وجہ ہو بہر حال مصلی کو تہ ( لپیٹ ) کر کے رکھنا چاہئے۔

۔(📗ماخوذاز فتاویٰ مسائل شرعیہ جلد دوم صفحہ٣٠٦) 


والله اعلم بالصواب


۔📝 محمد افروز احمد  مجاہدی


   اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے