(64)
۔(مدینہ شریف کی تصویر ہو تو اس جانماز کا استعمال کرنا کیسا ہے؟)
السلام عليكم ورحمة الله و بركاته
۔🌹🌹مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جس جانماز پر بیت اللہ شریف یا مدینہ شریف کی تصویر ہو اس جانماز کا استعمال کرنا کیسا ہے ؟ 🌹🌹۔
(المستفتی: - حافظ جعفر علی نظامی بھیونڈی)
🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
جس مصلی پر کعبہ مقدسہ یا کسی متبرک مقام کا نقشہ ایسا صاف اور صحیح بنا ہو کہ اسے دیکھتے ہی فوراً ذہن اصل کی طرف جا پہونچے تو اس کا اعجاز واکرام اصل کی طرح ہی ہوگا فتاوی علیمیہ میں فتاوی رضویہ کے حوالے سے ہے کہ علمائے دین نے نقشہ کا اعجاز واعظام وہی رکھا جو اصل کار کھتے ہیں لہذا وہ مصلی جس پر مقامات مقدسہ کی تصویر ہے اس پر نماز پڑھتے وقت پیر نہ پڑتا ہو تو اس کا بچھانا اور نماز پڑھنا جائز ہے ورنہ نہیں۔
۔(📗بحوالہ فتاوی علیمیہ جلد اول صفحہ ۲۳۸)
۔(📗ماخوذازفتاویٰ مسائل شرعیہ جلد دوم صفحہ ٣٠٨)
والله اعلم بالصواب
۔📝 محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے