(75)
(اذان ثانی کے بعد دعا پڑھنا کیسا ؟)
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جمعہ کے اذان ثانی میں اذان کے بعد کی دعا پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ اگر پڑھ سکتے ہیں تو مؤذن و امام اور مقتدی سب پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ بحوالہ جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں
المستفتي : محمد حمدان رضا جیلانی سعد الله نگر بلر امپور
🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
جمعہ کے دن اذان ثانی کے بعد دعا پڑھنے میں کوئی حرج نہیں مگر بچنا اولی ہے جیسا مجدد اعظم کنز الکرامت اعلی حضرت عظیم البرکت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ رحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ اذان خطبہ کا جواب اور اس کے بعد دعا میں امام صاحبین رضی اللہ تعالی عنہم کا اختلاف ہے بچنا اولی اور اگر کریں تو حرج نہیں یوں ہی اذان خطبہ میں نام پاک پر انگوٹھے چومنا اس کا بھی یہی حکم ہے لیکن خطبہ میں محض سکوت و سکون کا حکم ہے خطبہ میں نام پاک سنگر صرف دل میں درود پاک پڑھیں اور کچھ نہ کریں زبان کو جنبش بھی نہ دیں۔
۔(📗فتاوی رضویہ قدیم جلد سو صفحہ نمبر ۷۵۹ )
۔(📗ماخوذاز فتاوی مسائل شرعیہ جلد دوم صفحہ ٢٢٦)
والله تعالى اعلم بالصواب
۔📝 محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے