Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

كيا يارسول الله كہنا جائزهے؟

 (76)


(كيا يارسول الله كہنا جائزهے؟)


سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ۔۔ ایک اہلحدیث بر سر عام کہتا ہے کہ یا رسول اللہ نہ کہو بلکہ صرف رسول اللہ کہو۔ اور لوگ خاموش ہیں اور ایک عالم صاحب اس خبیث کا رد کرتے ہیں تو وہ لوگ کہتے ہیں کہ چھوڑو اس کی بات نہ کرو وہ خود ہی ذلیل ہے تو پوچھنا یہ ہے کہ ایسے لوگوں پر حکم شرع کیا ہے۔ اگر یہ لوگ اسکا بائکاٹ نہ کریں تو ان پر احکام شرع کیا ہے حضور جواب عطا فرمائیں 

(سائل۔ الطاف رضا گونڈہ )

حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو یا رسول اللہ کہنا قرآن وحدیث اور تفسیر قرآن سے ثابت ہے قرآن شریف میں ہے 

لا تَجْعَلُوا دُعَاءَ الرَّسُولِ بَيْنَكُمْ كَدُعَاءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًا

تم لوگ جن طریقوں سے آپس میں ایک دوسرے کو پکارتے ہو ان طریقوں سے ہرگز رسول کو نہ پکارو۔ 

( سوره نور آیت ۶۳ ) مذکورہ آیت کی تفسیر میں

حضرت علامہ صاوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ۔ بل نادوه بالتعظيم والتكريم والتوقير بان تقولوايا رسول الله يا نبي الله يا امام المسلمين.

بلکہ ان کو تعظیم و تکریم اور توقیر کے ساتھ پکارو یہ کہ تم کہو ، یا رسول الله يا نبي الله يا امام المسلمين

تفسیر صاوی جلد ۴ صفحه ۲۰۰ دار احياء التراث العربی

 اہل حدیث گمراہ گمراہ گر ہیں ان سے تعلق دین و ایمان کے لئے زہر قاتل ہے عالم صاحب کا اہل حدیث کا رد کرنا بالکل بجا ہے رہا لوگوں کا معاملہ تو انہیں چاہئے کہ ایسے اہل حدیثوں سے مکمل طورسے قطع تعلق اختیار کریں۔ حدیث شریف میں ہے 

{اياكم واياهم لا يضلونكم و لا يفتنونكم}

 (مسلم شريف جلد اول صفحه ۱۰) 

یعنی بدمذہبوں سے دور ہو انکو اپنے سے دور رکھو کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تمہیں گمراہ کر دیں یا فتنہ میں مبتلا کر دیں

 تاجدار اہلسنت حضور اعلی حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ وہابیوں ( بدمذہبوں ) کے بارے میں تحریر فرماتے ہیں کہ ان سے میل جول قطعی حرام ان سے سلام کلام حرام انہیں پاس بٹھانا حرام بیمار پڑیں تو ان کی عیادت حرام مرجائیں تو مسلمانوں کا سا انہیں غسل و کفن دینا حرام ان کا جنازہ اٹھانا حرام ان پر نماز پڑھناحرام انہیں مقابرمسلمین میں دفن کرنا حرام ان کی قبر پر جانا حرام اورانہیں ایصال ثواب کرنا حرام

( فتاوی رضویہ جلد ٦ صفحه ۹۰)


(ماخوذازضیاء شریعت جلداول صفحہ ٢٣/٢٢)


والله تعالى اعلم بالصواب

 محمد افروز احمد مجاہدی 📝

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے