(74)
۔(سعودی عرب میں جو اذان ہوتی ہے اس کا جواب دینا کیسا ہے؟)
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو سعودی عرب میں مسجد ہے اس میں جو اذان ہوتی ہے ظاہر سی بات ہے کہ وہ گمراہ و مرتد لوگ ہیں تو ایسے لوگوں کی اذان کا جواب دینا کیسا ہے؟ اور ان کی اذان کو اذان ماننا کیسا ہے؟
(المستفتی: محمد سلمان برکاتی)
🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
سعودی عرب کی اکثر مسجدوں میں وہابی دیوبندی امامت و اذان کے کام کو انجام دیتے۔ہیں اور وہابی دیوبندی کافر و مرتد ہیں بمطابق فتوی حسام الحرمین کے تو جب معلوم ہو گیا کہ وہابی دیو بندی کا فر و مرتد ہیں تو وہابی کی اذان اذان نہیں ہے تو اس کا جواب دینے کی بھی حاجت نہیں البته اسم جلالت پر کلمہ تعظیم و اسم رسالت پر درود شریف پڑھیں جیسا کہ سرکار اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں، اسم جلالت پر کلمہ تعظیم اور نام رسالت پر دورد شریف پڑھیں گے اگر چہ یہ اسمائے طیبہ کسی کی زبان سے ادا ہوں مگر وہابی کی اذان اذان میں شمار نہیں ، جواب کی حاجت نہیں اور اہلسنت کو اس پر اکتفا کی اجازت نہیں بلکہ ضرور دوبارہ اذان کہیں
۔(فتاوی رضویہ شریف قدیم جلد دوم صفحہ ۴۲۱ رضا اکیڈ می /بحوالہ فتاوی مشاہدی جلد اول صفحہ١٦٦)
۔(📗ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلد دوم صفحہ ٢۴١)
والله تعالى اعلم بالصواب
۔📝 محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے