Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

مسجد کے اندر اذان دینا کیسا ہے؟

 (71)


(مسجد کے اندر اذان دینا کیسا ہے؟)


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مسجد کے اندر لاؤڈاسپیکر سے اذان دیناکیسا ہے؟


{المستفتى : محمد شاکر رضوی}

🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 

بسم الله الرحمن الرحيم 

الجواب بعون الملك الوباب

مسجد کے اندر اذان دینا مکروہ و منع ہے اب وہ چاہے جمعہ کی اذان ہو یا پھر پنچ وقتی اذان ہو اور چاہے لاؤڈاسپیکر سے ہو یا غیر لاؤڈاسپیکر سے دونوں صورتوں میں مکروہ ومنع ہے۔

۔(📗فتاوی قاضی خان جلد اول صفحه 78 /فتاوی عالمگیری جلد اول صفحه 55)

اور بحر الرائق جلد اول صفحہ 255 پر ہے لایؤذن في المسجد اور طحطاوي على مراقی صفحہ 107 پر ہے "

 يكره ان يؤذن في المسجد كما في القهستاني عن النظم

 يعنى مسجد میں اذان پڑھنا مکروہ ہے اسی طرح قہستانی میں نظم سے ہے اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نیز خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم اجمعین سے مسجد کے اندر اذان دلوانا کبھی ایک بار بھی ثابت نہیں ہے جو لوگ دعویٰ کرتے ہیں وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم پر افتراکرتے ہیں، ایسا ہی 

فتاوی رضویہ شریف جلد دوم صفحہ 415 پر ہے۔

۔(📗ماخوذ فتاوی فقیه ملت جلد اول صفحه 90 مکتبہ فقیہ ملت دہلی)

۔(📗ماخوذ از فتاوی مسائل شرعیہ جلد دوم صفحہ ٢۴۴)

 والله تعالى اعلم بالصواب


۔📝 محمد افروز احمد مجاہدی


اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے