Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

لاؤڈاسپیکر سے اذان ہو تو کیا اس کا جواب دینا ضروری ہے؟

 (72)


۔ ( لاؤڈاسپیکر سے اذان ہو تو کیا اس کا جواب دینا ضروری ہے؟ )


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ لاوڈ سپیکر میں اذان کی آواز سن کر اس کا جواب دینا واجب ہے یا نہیں ؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔ 


المستفتی: محمد مقیم رضااز بریلی شریف

🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 

بسم الله الرحمن الرحيم 

الجواب بعون الملک الوہاب

علمائے محققین کے نزدیک یہ اختلاف ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز بعینہ متکلم کی آواز ہے۔ یا نہیں؟ بعض علماء بعینہ متکلم کی آواز مانتے ہیں اور بعض نہیں مانتے، تو اگر لاؤڈ اسپیکر سے اذان ہو اور لاؤڈاسپیکر کی آواز متکلم کی آواز نہ مانیں تو خاموش رہنے اور جواب دینے کے بارے میں وہ حکم نہ ہو گا جو اذان کی اصل آواز پر ہے اور اگر متکلم ہی کی آواز مانیں تو پھر وہی حکم ہو گا جو اذان کی اصل آواز پر ہے کہ جب اذان ہو تو اتنی دیر سلام و کلام اور جواب سلام تمام کام کاج چھوڑ دیا جائے اور اذان کو غور سے سنا جائے اور اذان کا جواب دیا جائے گا جو اذان کے وقت باتوں میں مشغول رہتا ہے اس پر معاذ اللہ خاتمہ برا ہونے کا اندیشہ ہے اوراحتیاط بھی یہی ہے کہ اذان کے وقت خاموش رہیں خواہ لاؤڈ اسپیکر سے اذان ہو یا بغیر لاؤڈ اسپیکرکے ۔ 

۔(📗فتاوی مرکز تر بیت ، افتاء جلد اول صفحہ 159 باب الاذان ) 

میں کہتا ہوں کہ متکلم کی آواز مانی جائے یا نہ مانی جائے بوقت اذان خاموش رہ کر سنے اورجواب دے کہ یہی بہتر ہے ۔ 

۔(📗ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلد دوم صفحہ ٢۴٣)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


كتب محمد افروز احمد مجاہدی 📝

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے