(138)

تہجد کی نماز کتنی رکعت پڑھ سکتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله و بركاتہ

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ تہجد کا وقت کب سے کب تک ہے اور تہجد کی نماز کتنی رکعت پڑھ سکتے ہیں؟ بینوا توجروا

المستفتى : - زمزم رضا

 وعليكم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

تہجد کی نماز کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سو کر اٹھے اس وقت سے طلوع صبح صادق تک ہے۔ تہجد کی نماز کم سے کم دو رکعت ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے آٹھ تک ثابت ہے۔ حدیث شریف میں اس نماز کی بڑی فضیلت آئی ہے نسائی اور ابن ماجہ نے اپنے سنن میں روایت کی کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص رات میں بیدار ہو اور اپنے اہل کو جگائے پھر دونوں دو دو رکعت پڑھیں تو کثرت سے یاد کرنے والوں میں لکھے جائیں گے۔ (بہار شریعت)

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ٢٣٢

والله اعلم بالصواب

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com