Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

فجر کی سنت ترک ہو جائے تو کب پڑھیں؟

 (137)

فجر کی سنت ترک ہو جائے تو کب پڑھیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ نماز فجر کی دو رکعت سنت فرض کے بعدپڑھ سکتے ہیں یا نہیں جواب عنایت فرمایں نوازش ہوگی

المستفتي : شهنواز

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

اگر فجر کی فرض پڑھ لیا اور سنت رہ گئی تو فرض کے بعد نہیں پڑھ سکتا البتہ امام محمد رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ طلوع آفتاب کے بعد پڑھ لے تو بہتر ہے، آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے پڑھنا بالاتفاق ممنوع ہیں آج کل اکثر عوام ایسی ہے کہ جماعت فجر ہو رہی ہے بغیر سنت پڑھے جماعت میں شامل ہو گئے اور فرضوں کے بعد فورا سنتیں پڑھ لیا کرتے ہیں یہ ناجائز ہےاب یہ فجر کی سنتیں آفتاب بلند ہونے کے بعد یعنی آفتاب کے طلوع ہونے کے بیس منٹ کے بعد پڑھیں زوال سے پہلے پہلے ۔ 

بہار شریعت حصہ ۴ صفحہ ٦٦۵/٦٦۴

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ۲١٤

والله تعالیٰ اعلم بالصواب

نوٹ : عوام اگر فرض بعد فورا پڑھیں تو حکمت سےسمجھائیں اور معلوم ہو کہ منع کرنے پر نہ پڑھے گاتو پڑھنے دیں کہ جس طرح اللہ و رسول کا نام لیتا ہے لینے دیں۔

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے