(157)
مصّلے کا کونا موڑنا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں اک شخص نے مجھ سے کہا نماز کے بعد تھوڑا مصلہ موڑ دینا چاہئے نہیں تو شیطان نماز پڑھتا ہے جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں
سائل محمد رافد رضا
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
یہ عقیدہ رکھنا سراسر جہالت ہے شیطان نماز سے روکتا ہے نہ کہ نماز پرھتا ہے سیدی اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان اسی طرح کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ یعنی شیطان تمہارے کپڑے اپنے استعمال میں لاتے ہیں تو کپڑا اتار کر تہ کردیا کرو کہ اس کا دم راست ہوجائے کہ شیطان تہ کئے ہوئے کپڑے کو نہیں پہنتا (کنز العمال جلد ۱۵ صفحہ ٢٩٩)کپڑے لپیٹ دیا کرو کہ ان کی جان میں جان آجائے کہ شیطان جس کپڑے کو لپٹا ہوا دیکھتا ہے اسے نہیں پہنتا اور جسے پھیلا ہواپاتا ہے اسے پہنتا ہے( کنزالعمال جلد ۱۵ صفحہ ٢٩٩)جہاں کوئ بچھونا بچھا ہو جس پر کوئ سوتا نہ ہو اس پر شیطان سوتا ہے ان احادیث سے اس کی اصل نکلتی ہے اور پورا لپیٹ دینا بہتر (فتاویٰ رضویہ جلد سوم صفحہ ۷۵) (بحوالہ فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول صفحہ ۱۰۸)
اللہ تعالی عالم بالصواب
محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے