Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

امام و مکبر کا مصلہ متّصل ہونا چاہئے یا کُچھ فاصلے پر شرعاً کیا حُکم ہے؟

 (304)


 امام و مکبر کا مصلہ متّصل ہونا چاہئے یا کُچھ فاصلے پر شرعاً کیا حُکم ہے؟

------------------------------

السلام علیکم و رحمۃ الله و برکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین مسیٔلہ ذیل کے بارے میں کہ

 کیا امام اور مکبر دونوں کامصلیٰ بالکل متصل ہو یا کچھ فاصلہ ہونا چاہیے؟

 جواب عنایت فرماۓ

------------------------------

 سایٔل :غلام مسیح الدین براؤں شریف سدھارتھ نگر  یوپی انڈیا

------------------------------

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملك الوهاب 

امام اور مکبر کے مصلے میں اتنا فاصلہ ہونا چاہئے کہ مکبر آرام سے سجدہ کر لے۔تکبیر جو ہے وہ امام کے پیچھے میں کہی جاۓ کیوں کہ وہ تمام نمازیوں کے لیے اعلان ہے۔

 جیسا کہ فتاویٰ بحرالعلوم میں ہے 

"تکبیر امام کے پیچھے مسجد میں کہی جائے کہ پوری مسجد کے مصلیوں کے لئے نماز شروع ہونے کا اعلان ہے تو وسط ہی مناسب ہے۔"(فتاوی بحر العلوم / جلد اول / صفحہ ١٦٤)

الحاصل یہ کہ امام و مکبر کے درمیان اتنا فاصلہ ہونا چاہئے کہ مکبر آرام سے سجدہ ادا کر لے کے اس کا سر امام کے ساتھ نہ ٹکرائے۔

واللّٰه و رسوله أعلم بالصواب

کــتبه:-مـــظفر حــسین عــــــلیمی منجاکوٹ راجوری جموں وکشمیر (انڈیا)

تصحیح و تصدیق ۔حضرت مفتی محمد مجیب قادری حنفی العربی دار الافتاء البرکاتی علماء فاؤنڈیشن شرعی سوال و جواب ضلع سرہا نیپال

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے