(5)
زید نے اپنی حیات میں مسجد کیلئے زمین وقــف کی، جس پر اذان و جماعت بھی ہوئی، لیکن اب زید کے وارثوں کا کہنا ہے کہ وہ زمین میری ہے تو اس کا شرعی حکم کیا ہوگا؟
*★★★ـــــــــــــــــ{👑}ـــــــــــــــــــــ★★★*
السلام عليكم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
*📜★الســــوال★📜*
*کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام زید نے مسجد کے لئے زمین وقف کی اور اُس جگہ مسجد تعمیر کروائی گئی پھر زید کا انتقال ہوگیا اُس زمین کی رجسٹری کرنے کے لئے زید کے وارثوں سے کہا گیا تو وہ لوگ انکار کر گئے اور کہتے ہیں کہ وہ میرا زمین ہے تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس مسجد میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟ شریعت کی روشنی میں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی*
*🔖السـائل★👈محمّد ھارون رضا*
*★★★ـــــــــــــــــ{⚜️}ـــــــــــــــــــــ★★★*
*🍂وعليكم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ🍂*
*📝الجـــــــــواب بعون الملک الوھاب(👇)*
*✍🏻اگر واقعی میں زید نے اپنی حیات میں اپنی زمین مسجد کے نام سے وقف کردی، جس پر مسجد کی بنیاد رکھی گئی اور اذان و جماعت بھی ہوئی، تو وہ مسجد ہوگئی، جیساکہ در مختار میں ہے "ویزول ملکہ عن المسجد و المصلی بقولہ جعلۃ مسجداً"*
*📚((رد المختار جلد سوم صفحہ ۴۰۴))*
*📚((ھٰکذا فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ ۱۵۱))*
*🎗️لہٰذا مذکورہ بالا حوالہ جات سے یہ صاف روشن ہوگیا کہ اگر واقعی میں زید نے اپنی ظاہری حیات میں اپنی زمین مسجد کے نام سے وقف کردی تھی جس پر مسجد کی بنیاد بھی رکھی گئی اور اذان و جماعت بھی قائم ہوئی تو وہ زمین مسجد کا ہے، اس میں بلاکراہت اذان و جماعت کرنا بالکل جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔*
*🎗️اب رہی بات کہ زید کے انتقال کے بعد اس کے وارثوں کا رجسٹری نہ کرکے بلکہ یہ کہنا کہ وہ زمین میری ہے، بظاہر غلط ہے، کیونکہ وہ زمین اگر زید کے وارثوں کی ہوتی تو وہ لوگ مسجد کی بنیاد رکھی جانے اور اذان و جماعت کے وقت ہی وہ مزاحمت کرتے، نہ کہ بعد میں۔ لہٰذا زید کے وارثوں پر یہ لازم و ضروری ہے کہ وہ لوگ مسجد سے اپنا قبضہ ہٹالیں اور خوش دلی کے ساتھ وہ لوگ رجسٹری کر دیں تاکہ ان کے والد کو اس کا بہتر سے بہتر اجر و ثواب تاقیامت ملتا رہے۔ اور آئندہ ایسے الفاظ نہ کہیں کہ وہ میرا زمین ہے، اور کہے گئے الفاظ پر بار گاہ خداوندی میں صدق دل سے توبہ و استغفار کریں ۔*
*📚((ھٰکذا فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ ۱۵۱))*
*💞واللّٰہ تعالیٰ ورسولہﷺ اعلم باالصواب💞*
*★★★ـــــــــــــــــ{🕋}ـــــــــــــــــــــ★★★*
*✍کـتـــــــــــــــبہ(👇)*
*حـضـرت مـــولانـــا محـمّـــد مـکّــــی رضــــا خــــان قــــادری نــــظامــــی مہســــوتھــــوی صــاحـب قــبلہ مــدظـلہ الـعالـی والــــنورانـی* *ضــلــع:👈 سیـــتامــڑھی بـــہار الھـــــند**
*★★★ـــــــــــــــــ{🕋}ـــــــ
*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* *خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
آج کل لڑکیوں کو بیوٹی پارلرمیں جارکربھوں کوباریک کرنا کیسا ہے؟؟◆*جاننےکےلیےلنک پرکلک کریں
مسلمان عورت کوسندور لگاناکیسا؟❣جاننےکےلیےلنک پرکلک کریں
کیاسورج گرہن یاچاندگرہن کےاثرات حاملہ عورتوں پر
مرتب ہوتے ہیں؟❣*جاننےکےلیےلنک پرکلک کریں
مسلمان کو کافر مٹی دے سکتا ہے یا نہیں جاننےکےلیےلنک . clik here . . . . پرکلک کریں

0 تبصرے