(7)
کعبہ افضل ہےیارسول اللہ ﷺ کاگھرافضل ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاتہ
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کعبہ افضل ہے یا رسول اللہ کا گھر افضل ہے؟
مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ؟
🎤المستفتی: محمد شهر الدین قادری🎤
🔸🔹🔶🔷🔶🔹🔶🔷
وعليكم السلام ورحمته الله وبركاته
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون ملک الو باب
ُِ۔📝. پوری کائنات میں کعبہ افضل ہے ۔ یہاں گھر سے مراد اگر رسول اللہ ﷺ کا وہ گھر ہے جہاں آپ کی ولادت ہوئی یا بیت الرسول ہے تو یہ افضل نہیں ہے اور اگر گھر سے مراد گنبد خضری ہے تو گنبد خضری بھی کعبہ سے افضل نہیں ہے البتہ حضور اقدس سلام کی تربت اطہر یعنی زمین کا وہ
حصہ جو آپ کے جسم انور سے متصل ہے وہ کعبہ بلکہ عرش اعظم سے بھی افضل ہے۔
📚📚(رد المحتار جلد دوم صفحه ۲۶۳ زرقانی جلد اول صفحه ۳۲۴ ر جذب القلوب صفحه ۱۸ مخزن معلومات صفحه ۹۱ )📚📚
اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں
بلا شبہ انبیائے کرام و اولیائے عظام کا
مرتبہ کعبہ معظمہ سے افضل ہے۔ بلکہ تربت اظہر جو جسم انور حضور اقدس کا ﷺ سے متصل ہے وہ مرتبہ میں کعبہ تو کیا عرش الہی سے افضل ہے۔
اور شفاء قاضی عیاض علیہ الرحمہ میں مذکور ہے
📋 ( لا خلاف في ان موضع قبره النبي ﷺ
افضل من بقاع الارض)
علامہ شہاب الدین خفاجی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
📋 ( بل هو افضل من السموات والعرش والكعبة كما نقله السبكي رحمه الله تعالى لشرفه ﷺ وعلو قدره)
ملاعلی قاری علیہ الرحمۃ الباری شرح شفاء میں لکھتے ہیں
📋( فانها افضل من الكعبة بل
من العرش على ما قاله جماعة)
اس پر صدر الشریعہ علیہ الرحمہ نے اجماع امت نقل فرمایا ہے ۔ بلکہ ایک حدیث میں وارد ہے کہ حضور اقدس کیا ہم نے کعبہ معظمہ کو مخاطب کر کے ارشاد فرمایا کہ مومن کی حرمت تجھ سے زیادہ ہے۔ تو جب مومن کے متعلق ایسا ارشاد فرمایا تو انبیاء علیہم السلام و اولیائے عظام تو کہیں بہتر ہیں۔
(فتاوی امجد یہ جلد چهارم صفحه ۳۹۳)📗
تفصیل کےلئےاسی کتاب کےصفحہ ۳۴۲/ ۳۴۳ کا مطالعہ کریں
۔📗اسی طرح فتاوی مسائل شرعیہ جلد اول صفحہ 193 پر ہے 📗
🌹 واللہ تعالی اعلم🌹
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
كتب العبد محمد عتیق الله صدیقی فیضی یار علوی عفی عنہ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
ا . . . . . . محمدافروزاحمد مجاہد

0 تبصرے