(18)
وندے ماترم پڑھنا کیسا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ہمارے ہندوستانی اسکولوں، کالجوں اور دیگر موقعوں پر قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے لیکن آخر میں آکروندے ماترم کا لفظ بولا جاتاہے۔تو اس کا پڑھنا کیسا ہے؟مع حوالہ جواب عنایت کریں
۔(🎤المستفتی:ایم،کے،رضاصدیقی متعلم دارالعلوم الجامعة الاسمعیلیه مسولی شریف🎤۔)
🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
جواب بعون الملک الوہاب هو الهادي الى الصواب
وندے ماترم کا معنی ہے اے ماں ! ہم تیرے پچاری ہیں یہ زمین سے خطاب ہے اب اگر کوئی اس معنی کو جانتے ہوئے کہتا ہے تو کافر ہے حالانکہ مسلمان کبھی ایسا نہیں کرتا البتہ کوئی لاعلمی کی وجہ سے کہتا ہے یعنی وندے ماترم کا معنیٰ نہیں جانتا ہے تو کہنے والے پر کفر نہ ہو گا البتہ گنہگار ہوگا
جیساکہ سرکارعلامہ شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ فرماتےہیں
وندے ماترم کا معنی یہ ہے، اے ماں ہم تیرے پچاری ہیں یہ زمین سے خطاب ہے مشرکین ہند کے کروڑوں دیوتاؤں میں ایک دیوی زمین بھی ہے اس سے خطاب کرتے ہوئے اس گیت میں کہا گیا ہے کہ اے زمین اے دھرتی ماتاہم تیرے پچاری ہیں پچاری کے معنی عبادت کرنے والے کے ہیں اس وجہ سےیہ جملہ خالص مشرکانہ کافرانہ ہے مسلمانوں کو ہرگز ہرگز جائز نہیں کہ وہ یہ نعرہ لگائیں اب جو مسلمان جان بوجھ کر یہ نعرہ لگائے یعنی وہ جانتا ہے کہ یہ کفریہ ہے پھر بھی لگا رہا ہے تو جو مسلمان ایسا نعرہ لگائے گا گیت گائےگاوہ کافر و مشرک و مرتد ہو کراسلام سے خارج ہو جائے گا اس کی زوجہ اس کے نکاح سے نکل جائے گی اس پر فرض ہوگا کہ فورا تو بہ کرے پھر سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو اور اگر بیوی رکھنا چاہتا ہے تو اس سے پھر سے نکاح کرے اور اگر وہ اس کے معنی و فہوم کو نہیں جانتا یونہی پڑھتا ہے تو کفر نہیں ہو گا تو اس صورت میں اس کا پڑھنا حرام ہو گا۔
(۔📗فتاوی شارح بخاری جلد دوم صفحہ 588)
والله تعالى اعلم بالصواب
(۔📗ماخوذاز فتاوی مسائل شرعیه جلداول صفحہ ٤٥١)
۔📝 محمدافروزاحمدمجاہدی
اسی طرح اور مسائل پڑھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

0 تبصرے