(26)
قبرستان میں اگربتی لگاناکیساہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ قبرستان میں قبر کے آس پاس اگر بتی لگانا کیساہے؟ مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں
(🎤المستفتی : نوید علی مراد آباد یوپی🎤)
🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
خاص قبر پر اگر بتی سلگا نہ ممنوع ہے ہاں اگر قبر سے ہٹ کر خالی جگہ پر سلگائیں تو کوئی حرج نہیں، اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں اگر بتی قبر کے اور پر رکھ کر نہ جلائی جائے کہ اس میں سوء ادب اور بدفالی ہے ، فتاوی عالمگیری میں ہے "
( ان سقف القبر حق الميت )"
ہاں قریب قبرزمین خالی پر رکھ کر سلگا ئیں کہ خوشبو محبوب ہے اھ
۔( 📗فتاوی رضویہ جلد 4 ص 185)
اور یہ اس صورت میں ہے جب کہ وہاں کچھ لوگ موجود ہوں اور اگر میت کو خوشبوپہنچانے کی نیت سے ہو تو فضول ہے کہ میت کو اس سے کچھ فائدہ نہیں پہنچتا۔
فتاوی رضویہ شریف میں ہے کہ اگر بتی جلا نا اگر تلاوت قرآن کے وقت تعظیم قرآن عظیم کے لیے ہو یا وہاں کچھ لوگ بیٹھے ہوں ان کی ترویح کےلیے ہو تو متحسن ہے ورنہ فضول ، وتضیح مال ، میت کو اس سے کچھ فائدہ نہیں ۔
(فتاوی رضویہ جلد 4 ص 220📗) -
۔(📗بحوالہ فتاوی مرکز تر بیت افتاء جلد اول کتابا
الجنائن صفحہ 336 تا 337)۔
واللہ اعلم بالصواب
۔(📗فتاوی مسائل شرعیہ جلد چہارم صفحہ ٢٨٨)
۔📝 كتب محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور مسائل پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے