Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

موبائل میں بغیر وضو کے قرآن پڑھنا کیسا ہے؟

 (36)


(موبائل میں بغیر وضو کے قرآن پڑھنا کیسا ہے؟


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

۔مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ قرآن پاک کو موبائل فون میں رکھنا کیسا ہے؟ اور اسے بغیر وضو کے پڑھنا کیسا ہے؟ اور اسے ڈلیٹ کرنا کیسا ہے؟ برائے مہربانی مکمل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔


(🎤المسفتي : محمد شاکر رضوی🎤)


🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹


وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 

بسم الله الرحمن الرحيم 

الجواب بعون الملک الوہاب

موبائل فون میں قرآن مجید یا احادیث طیبہ رکھنا جائز ہے اور موبائل میں قرآن مجید کسی بھی شکل میں محفوظ ہو بہر صورت موبائل میں محفوظ قرآن کریم حقیقت میں کلام الہی یعنی قرآن پاک ہے اور جس موبائل میں قرآن پاک محفوظ ہو اس موبائل کو بلا وضو چھونا جائز ہے کہ یہ حقیقت میں قرآن کا چھونا نہیں ہے۔

اور موبائل کی اسکرین پر قرآن کریم شکل مرسوم الفاظ و حروف کے ساتھ میں نمایاں ہو تو خودموبائل کو یا اسکی اسکرین کو جس پر قرآن مقدس مرسوم ہے بلا حائل اور بے وضو چھونا جائز ہے لیکن ادب کا تقاضا یہی ہے کہ اسکو بھی بے وضو نہ چھوا جائے

 اب رہا مسئلہ قرآن مقدس کوموبائل فون سےڈیلیٹ کرنے کا تو اسکا بھی جواب ملاحظہ ہو کہ موبائل فون میں قرآن مقدس لوڈ ہو تو ضرورت کےوقت اسکو ڈیلیٹ کرنا جائز ہے ۔ 

۔(📗 موبائل فون کے ضروری مسائل)

۔(📗فتاویٰ مسائل شرعیہ جلد دوم صفحہ ١۵٩)

 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

 ۔📝 محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اوربھی مسائل پڑھنےکےلئے اس لنک پر کلک کریں

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے