Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

امام سورت بھول جانے پر بدل دیا تو کیا حکم ہے؟

 (54)



۔🌹(امام سورت بھول جانے پر بدل دیا تو کیا حکم ہے؟)🌹۔


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته


۔🌹🌹مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ امام صاحب پہلی رکعت میں دو آیت پڑھنے کے بعد قرآت بھول گئے پھر سورت بدل دیا تو ایسی سورت میں سجدہ سہو ہے یا نہیں ؟مدل جواب عنایت فرمائیں🌹🌹۔


(🎤المستفتي : محمد جمیل اختر گجرات🎤)


🔷🔶🔷🔶🔷🔶🔷🔶🔷🔶🔷


وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

فرض کی اول دو رکعت میں اور سنن نوافل کی ہر رکعت میں کم سے کم تین چھوٹی آیت یا ایک بڑی آیت کا پڑھنا واجب ہے تو اگر امام صاحب دو آیت کی تلاوت کر کے بھولے جو تین چھوٹی آیتوں کے برا تھی تو انھیں رکوع کر لینا چاہئے نماز ہو جاتی مگر دو آیت پڑھنے کے بعد بھول گئے پھر دوسری سورت کی تلاوت شروع کر دیئے تو ایسی صورت میں نماز ہوگئی اور سجدہ سہو ئی بھی ضرورت نہیں ہے ، ہاں اگر قرآت کے درمیان کوئی ایسی غلطی ہوئی کہ اس سے معنی فاسد ہو رہا ہے تو اس کو ہی درست کرنا لازم ہے خواہ امام صاحب خود سے درست کریں یا پھر مقتدی کے لقمہ دینے پر درست کریں جب تک درست نہ کریں نماز نہ ہوگی اگر چہ سجدہ سہو کرلیں ۔ 


۔(📗بہار شریعت ) 


۔(📗ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلد دوم صفحہ ٣٧۵)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


۔📝 كتب محمد افروز احمد مجاہدی


اسی طرح اوربھی مسائل پڑھنےکےلئے اس لنک پر کلک کریں

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے