Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا زیادہ بہتر ہے یا عمامہ باندھ کر؟

 (62)


۔🌹(ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا زیادہ بہتر ہے یا عمامہ باندھ کر؟)🌹۔


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

۔مسئلہ : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا زیادہ بہتر ہے یا عمامہ باندھ کر نماز پڑھنا زیادہ بہتر ہے؟ جواب جلد از جلد عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔

(🎤المستفتى : محمد حسان رضا🎤)

🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

عمامہ پہن کر نماز پڑھنا افضل ہے اس لئے کہ نبی اکرم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم عمامہ باندھ کر ہی نماز کا اہتمام فرماتے تھے مگر ٹوپی پہن کر بھی نماز ہو جائے گی۔

فتاوی امجدیہ میں ہے : عمامہ باندھ کر نماز پڑھنا افضل ہے حدیث میں اس کی بہت فضیلت آئی ہے اور حضور اقدس صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا عمامہ کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور ٹوپی پہن کر بھی جائز ہے۔ اس میں بھی کراہت نہیں اور ننگے سر نماز مکروہ ہے جب کہ بطور سستی وکسل ہو اور اگر بنیت عاجزی و تذلل برہنہ سر نماز پڑھی تو مستحب ہے اور اگربنیت اہانت ہو تو کفر ہے ۔ 

( در مختار میں ہے)

کره صلاته حاسرا راسه للتكاسل ولا بأس به للتذلل واما للاهانة بها فكفر :  

فتاوی عالمگیری میں ہے " 

وتكره الصلاة حاسرا راسه اذا كان يجد العمامة وقد فعل ذالك تكاسلا وتهاونا بالصلوة ولا بأس به اذا فعله تذللا وخشوعا بل هو حسن كذا في الذخييرة . 

۔(📗 فتاوى امجدیہ جلد اول صفحہ ۱۲۹)

۔(📗ماخوذاز فتاویٰ مسائل شرعیہ جلد دوم صفحہ ٣١٦)

 واللہ اعلم بالصواب


۔📝 محمد افروز احمد مجاہدی


   اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے