Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

اذان کی آواز سن کر کتے کیوں روتے ہیں؟

 (41)


(اذان کی آواز سن کر کتے کیوں روتے ہیں؟)


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

۔مسئلہ : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مسجد میں اذان شروع ہوتی ہے تو اذان کی آواز سن کر کتے رونا شروع کر دیتے ہیں کیا شریعت میں اس بارے میں کچھ کہا گیا۔ ہے؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔

۔(🎤المستفتى : محمد ذاکر حسین للولی فتح پور 🎤)

🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

 بسم الله الرحمن الرحيم 

الجواب بعون الملک الوہاب

حدیث پاک میں ہے عن ابی ھریرة ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال اذا نودي للصلوة ادبر الشيطان وله صراط حتى لا يسمع التأذين فاذا قضى النداء اقبل حتى اذا ثوب بالصلاة ادبر حتى اذا قضى التثويب اقبل حتى يخطر بين المرء و نفسه الى آخر “

 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب نماز کے لئے اذان دی جاتی ہے تو شیطان پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہے اور اس کی ہوا خارج ہو جاتی ہے یہاں تک کہ اذان کی آواز سنائی نہیں دیتی جب اذان مکمل ہو جاتی ہے تو واپس آجاتا ہے یہاں تک پھر جب اقامت کہی جائے تو پھر پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہے اور جب مکمل ہو جائے تو پھر سامنے آتا ہے اور دل میں وسوسے ڈالتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ بات یاد کروہ بات یاد کروہ باتیں جو اسے یاد نہیں ہوتیں حتی کہ آدمی بھول جاتا ہے کہ اس نےکتنی نمازپڑھی مختصرا۔

۔ (📗صحیح بخاری شریف کتاب الاذان صفحه 237) 

چونکہ جانوران مخلوق کو بھی دیکھتے ہیں جنہیں ہم نہیں دیکھ پاتے یونہی کتے شیطان کو بھاگتےہوئے دیکھتے ہیں ہو سکتا ہے کہ اسی لئے بوقت اذان بھوکتے ہوں لہذا اس سے کوئی پریشانی کےآثار نہیں ہیں اور بدفالی لینا بھی درست نہیں

 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۔(📗ماخوذاز فتاوی مسائل شرعیہ جلد دوم صفحہ ٢٣٩)

۔📝 کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اوربھی مسائل پڑھنےکےلئے اس لنک پر کلک کریں

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com


ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے