Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

اذان کی شروعات کب اور کیسے ہوئی؟

 (42)


(اذان کی شروعات کب اور کیسے ہوئی ؟)


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

۔مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اسلام میں اذان کب سے شروع ہوئی اورکس صحابی رسول نے خواب دیکھا تھا ؟۔


(🎤المستفتی : سلمان رضا قادری🎤)

🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

نماز حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی میں فرض ہو چکی تھی کیونکہ مکی زندگی میں کفار مکہ کا غلبہ تھا اور مسلمان چھپ چھپا کر نماز پڑھا کرتے تھے ایسے ماحول میں اذان کی ہرگز ضرورت نہیں تھی ہجرت مدینہ کے بعد نبی کریم صلی اللہ وسلم نے مسجد نبوی تعمیر کروائی اور مہاجرین وانصار مسلمانوں کے درمیان رشتہ مواخات ( بھائی چارہ ) قائم کیا اب ایک ننھی منی اسلامی حکومت بھی قائم ہو چکی تھی اور اسلام کو غلبہ بھی حاصل ہو چکا تھا ایسے ماحول میں نماز کے لئے مسلمانوں کو جمع کرنے کے بارے میں ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے مشاورت یعنی مشورہ کیا اس صورت میں مختلف آراء سامنے آئیں لیکن کسی نہ کسی اعتبار سے یہود و نصاری آتش پرستوں اور بت پرستوں سے موافقت رکھتی تھیں جو آپ نے مسترد فرمادیں بہرحال (الصلوة جامعة) 

کے الفاظ پر اتفاق کرتے ہوئے اجلاس برخاست ہو گیا مشہور انصاری صحابی حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ تعالی عنہ نے خواب میں دیکھا کہ اللہ تعالی کی طرف سے فرشتے نے انہیں خواب میں اذان سکھائی اور پیغام دیا کہ بیداری کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیجئے گا کہ آپ  صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم حضرت بلال حبشی کو حکم فرمائے کہ وہ بایں الفاظ لوگوں کو نماز کی دعوت دیں۔

چنانچہ انہوں نے بیداری کے بعد حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی خدمت میں پیغام خدا عرض کر دیا اسی ارات حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے بھی یہی اذان والا خواب دیکھا اور انہوں نےبارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنا خواب عرض کر دیا حکم ملنے پر حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ نے پہلی اذان فجر کی نماز کے لئے کہی اذان سن کر حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے کہااذان کے الفاظ تو مجھے بھی خواب میں سکھائے گئے ہیں گویا کہ متعد د صحابہ کرام رضی اللہ تعالی علیہم اجمعین نے خواب میں اذان کے الفاظ سیکھے جو حضورصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے پسند فرمایا اسی طرح دعوت نماز کےلئے اذان کا آغاز ہوا۔ 

۔(📗شرح مسند امام اعظم صفحہ 255) 

۔(📗ماخوذ فتاوی مسائل جلد دوم صفحہ ٢۴٩)

والله اعلم بالصواب

۔📝 کتب محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اوربھی مسائل پڑھنےکےلئے اس لنک پر کلک کریں

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے