(81)
۔(786 لکھنا کیسا ہےجائز ہے یا نہیں)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ
سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ۔۔ کیا 786 لکھنا جائز ہے۔ ۔ کیا 786 ہری کرشنا کا عدد ہے ؟ ۔۔
سائل محمد ڈاکٹر مرسلین ناگپور
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
786 لکھنا جائز ہے۔ اور درست ہے فتاوی فقیہ ملت میں ہے کہ 786 کے بارے میں جو یہ کہے کہ یہ ہری کرشنا کا عدد ہے یہ محض اس کی جہالت اور حماقت ہے وہ جمل کے قاعدے سے بالکل نا واقف ہے اس لئے کہ جمل کا حساب صرف عربی حروف کے ساتھ خاص ہےہندی یا سنسکرت میں یہ طریقہ رائج نہیں ہے اور ہری کرشنا: چونکہ سنسکرت کا لفظ ہے اس لئے اس کا عدد 786 نکالنا صحیح نہیں ہے، جمل کا حساب صرف عربی کلمات اور حروف میں معتبر ہے دگر زبانوں کے کلمات اور حروف میں اس کا اعتبار نہیں 786 ہری کرشنا کا عدد نہیں ہے کہ اس میں اعتبار اسی رسم الخط کا ہوگا جس زبان کا وہ کلمہ ہے ہری کرشنا،سنسکرت کا لفظ ہے۔ اور سنسکرت میں اس طرح عدد نکالنے کا رواج نہیں ہے
(فتاوی فقیه ملت جلد ۲ صفحہ ۳۸۳)
(ماخوذازضیاء شریعت جلداول صفحہ ٣٢)
والله تعالى اعلم الصواب
كتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے