Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

نماز كا وقت داخل هونے کے بعد اذان ہونے سے پھلے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں

 (80)


۔(نماز كا وقت داخل هونے کے بعد اذان ہونے سے پھلے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں)


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ۔۔ نماز کا وقت داخل ہو چکا ہے لیکن ابھی اذان نہیں ہوئی ہے۔ دریافت طلب امریہ ہے کہ نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد اذان ہونے سے پہلے مرد یا عورت نماز پڑھ سکتے ہیں؟ تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں کرم ہو گا ۔۔

 سائل ۔ محمد امجد رضا امجدی گھوسی


بسم اللہ الرحمن الرحیم 

وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوہاب 

عورت کے لئے ہمیشہ فجر کی نماز اول وقت میں مستحب ہے اور باقی نمازوں میں بہتر یہ ہے مردوں کی جماعت کا انتظار کریں۔ جب جماعت ہو چکے تب پڑھیں

۔ (قانون شریعت حصہ اول صفحہ ۸۵ وقت کا بیان مطبوعہ رضوی کتاب گھر )

مذکورہ مسئلہ سے یہ حکم واضح ہے کہ بہتر یہی ہے کہ عورتیں مردوں کی جماعت کے بعد نماز پڑھا کریں اور رہا مسئلہ مردوں کا تو عاقل بالغ ہر قادر مردوں کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا واجب ہے بلا عذرایک بار بھی چھوڑنے والا گنہگار اور سزا کے لائق ہے اور کئی بار ترک کرنے والا فاسق بدکار گنہگار مردود الشہادۃ ہے 

(بہار شریعت جلد ا حصہ ۳ جماعت کا بیان صفحه ۵۸۲) 

ظاہر ہے کہ جماعت اذان کے بعد ہی ہوتی ہے اگر چہ وقت ہونے کے بعد کسی مرد یا عورت نے نماز پڑھ لیا تو نماز ہو جائیگی

(ماخوذازضیاء شریعت جلداول صفحہ ٢٩)


والله تعالى اعلم بالصواب  


كتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے