(79)
۔(کالاخضاب لگاکر نماز پڑھنے والے کی نماز کا کیا حکم ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ۔۔ خضاب لگانا حرام ہے مگر خضاب لگانے والے کی نماز کا کیا حکم ہے خضاب لگانے والے کی نماز ہوگی یا نہیں؟
(سائل محمد اشفاق نوری کشن گنج بہار )
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
کالا خضاب لگا کر نماز پڑھنے والے کی نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے ایسا ہی
۔( فتاوی بحر العلوم جلد اول صفحہ ۳۱۵) پر ہے۔۔ ۔اور فتاوی فقیہ ملت جلد ۲ صفحہ (۳۴٨)
پرہےکہ کالی مہندی(کالا خضاب ) لگانا حرام ہے حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مسلم کا خضاب سرخی ہے اور کافر کا خضاب سیاہی ہے
۔(بہار شریعت جلد ۳ حصہ ۱۶ صفحه ۵۹۵ زینت کا بیان مكتبة المدينه)
ماخوذ ازضیاء شریعت جلد اول صفحہ(٢٦)
والله تعالى اعلم الصواب
كتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے