(87)
۔(كيا عورتوں کواولیاء کرام کی مزار پر جانا جائزہے)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ
سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ ۔ ۔ عورتوں کو مزار پر جانا نہیں چائے تو کیا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کی مزار پر جا سکتی ہے؟
سائل محمد عرش، کانپور
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
بحرالعلوم حضور مفتی عبد المنان صاحب قبلہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ عورتوں کی قبر پر حاضری منع ہے چاہے فاتحہ پڑھنے کے لئے ہو یا چادر چڑھانے کے لئے
( فتاوی بحر العلوم جلد ۲ صفحہ ۹۸ )
دوسری جگہ تحریر فرماتے ہیں کہ آج کل فتنہ و فساد کا جو زمانہ ہے اس کو دیکھتے ہوئے امام اہل سنت اعلی حضرت مولانا الشاہ احمد رضا خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اس مسلک پر زور دیا کہ عورتوں کے لئے رسول ﷺ کی قبر انور کے علاوہ تمام قبروں کی زیارت منع ہے اور ایک رسالہ {مسمی بنام جمل النور لنهي النساء عن زيارة القبور} تحریر فرمایا جو مدت سے بار بار چھپ رہا ہے امام نووی فرماتے ہیں کہ اکثر علمائے اسلام نے اس مسلک کو اختیار فرمایا
(فتاوی بحرالعلوم جلد۲صفحہ ۱۰۳)
(ماخوذازضیاء شریعت جلداول صفحہ ٦٤)
والله تعالى اعلم بالصواب
كتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے