Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

وندے ماترم ، بھارت ماتا کی جے يا جے هند بولنا كیسا ہے

 (89)


۔(وندے ماترم ، بھارت ماتا کی جے يا جے هند بولنا كیسا ہے)


السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ 

سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ۔۔ وندے ماترم، بھارت ماتا کی جے، یا جے ہند بولنا کیسا ہے ایسا بولنے والوں کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے، نیز گاندھی کو مہا تما کہنا کیسا ہے؟

 سائل ۔ ۔ محمد عدنان رضا ۔

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

 فقیہ اعظم ہند نائب حضور مفتی اعظم ہند شارح بخاری حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ۔۔ وندے ماترم گانے والے مہاتما گاندھی اور بھارت ماتا کی جے لگانے والے دین سے خارج ہو گئے ان کے سارے اعمال حسنہ اکارت ہو گئے ان کی بیویاں ان کے نکاحوں سے نکل گئیں ان سب پر فرض ہے کہ فوراً بلا تاخیر ان کفری اقوال سے توبہ کریں اور پھر سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوں اور اپنی بیویوں کو رکھنا چاہیں تو پھر جدید نکاح بمہر جدید کریں وندے ماترم مشر کا نہ گیت ہے 

(فتاوی شارح بخاری جلد ۲ صفحہ ۵۸۹)

 بھارت ماتا کی جے پکارنا بھی کفر ہے جو لوگ یہ جے بولیں ان پر تو بہ تجدید ایمان و نکاح لازم ہے یہ ہندووں کے شرکیہ اعتقاد کی ترجمانی ہے ان کے اعتقاد کے مطابق ایک دیوی ہے جس کو بھارت ماتا کہتے ہیں جو ہندوستان کی مالک و مختار اور اس میں متصرف ہے جیسے گنگا جمنا کے بارے میں ان کا اعتقاد یہ ہے کہ یہ دونوں دریا نہیں دو دیوی ہیں 

( فتاوی شارح بخاری جلد ۲ صفحہ ۵۹۸) 

جے ہند بولنا جائز نہیں ہے

 ( فتاوی شارح بخاری جلد ۲ صفحہ ۴۶۳) 

حضور اعلی حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ۔۔ گاندھی خواہ کسی مشرک یا کافر یا بد مذہب کو مہا تما کہنا حرام ، اور سخت حرام ہے مہاتما کا معنی ہیں روح اعظم یہ وصف سیدنا جبرئیل امین علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے مخالفان دین کی ایسی تعریف اللہ عز وجل و رسول اللہ ﷺ کو ایذا دینا ہے 

(فتاوی رضویہ جلد ۹ صفحه ۲۸۵)

(ماخوذازضیاء شریعت جلداول صفحہ ٧٨)


والله تعالى اعلم بالصواب

كتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے