Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

کیا گھر میں بچہ پیدا ہونے سے گھر نا پاک ہو جاتا ہے؟

 (92)


کیا گھر میں بچہ پیدا ہونے سے گھر نا پاک ہو جاتا ہے؟


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ گھر میں یا کہیں الگ بچہ پیدا ہو اور پھر اسے گھر میں لایا گیا تو کیا گھر نا پاک ہو گیا ؟ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

المستفتىی : - نام صدام حسین 

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

بعض لوگ یہ سوچتے ہیں کہ بچہ کی پیدائش کی وجہ سے پورا گھر ناپاک ہو جاتا ہے یہ بے کار اور فضول باتیں ہیں اور بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ غلط فہمیاں اور انکی اصلاح میں ہے کہ کچھ لوگ گھر میں میت ہو جانے یا بچہ پیدا ہونے کے بعد گھر کی پتائی کراتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ گھر نا پاک ہو گیا اس کی دُھلائی، صفائی اور پتائی کرانا ضروری ہے حالانکہ یہ ان کی غلط فہمی ہے اور اسلام میں زیادتی ہے یوں پتائی صفائی اچھی چیز ہے، جب ضرورت سمجھیں کرائیں لیکن بچہ پیدا ہونے یا میت ہو جانے کی وجہ سے اُس کو کرانا اور لازم جاننا جاہلوں والی باتیں ہیں، جنہیں معاشرہ سے دور کرنا ضروری ہے۔ 

۔(غلط فہمیاں اور انکی اصلاح صفحہ ۶۰ مطبوعہ رضا مارکیٹ بریلی شریف )

(ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلددوم صفحہ ٦٩)


 واللہ تعالی اعلم

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے