(91)
مسلم عورتوں کو ہونٹ پر لالی (Lipistick) لگانا کیسا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مسلمہ عورتوں کے لئے (Lipistick) یعنی ہونٹوں کو سرخ کرنا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں
المستفتى : محمد معظم على
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
ہونٹ لالی میں ناپاک اور حرام اشیاء کی آمیزش ہو تو اس کا استعمال حرام ہے ہاں اگر لپسٹیک کے فارمولہ سے ثابت ہو جائے کہ اس میں ناپاک اور حرام اشیاء کی آمیزش نہیں ہے تو بلا شبہ جائز ہے۔ جیسا کہ حضور مفتی اعظم ہالینڈ مفتی عبد الواحد قادری تحریر فرماتے ہیں کہ لپسٹیک اور ناخن پالش میں حرام اور ناپاک اشیاء کی آمیزش ہو ان کا استعمال مسلمہ عورتوں کے لیے حرام ہے ۔ اور ان کے لگے رہنے کی صورت میں نہ وضو صحیح ہو اور نہ غسل اور نہ ہی نماز ہاں اگر لپسٹیک اور نیل پالش کے ساتھ اس کا فارمولہ بھی موجود ہو جس سے ظن غالب ( ملحق بہ یقین ) ہو کہ اس میں کوئی ناپاک اور حرام اشیاء کی ملاوٹ نہیں ہے تو اس کا استعمال عورتوں کے لئے جائز ہے کہ وہ سامان زینت ہے اور عورتوں کو زینت روا ہے ۔
(فتاوی یورپ صفحہ ۱۰۷)
تنبیہ: ۔ دور حاضر میں کچھ واٹر پروف لپسٹک پائے جاتے ہیں، تو اگر چہ ان میں حرام و ناپاک اشیاء کی آمیزش نہ ہولیکن اس کے لگے رہنے کی صورت میں وضو و غسل نہیں ہوگا۔
(ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلددوم صفحہ ٩٤)
واللہ تعالی اعلم
کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے