(93)
کیا خنزیر(سور)کا نام لینے سے چالیس دن زبان ناپاک ہو جاتی ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ خنزیر کا نام مت لو خنزیرکانام لوگےتوچالیس دن زبان گندی ہو جائے گی کیا حقیقت میں ایسا ہے؟
المستفتى : محمد شاہنواز
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
مذہب اسلام میں سور کاگوشت کھانا حرام ہے اور اس کا گوشت پوست ہڈی بال پسینہ تھو وغیرہ پورا بدن اور اس سے خارج ہونے والی ہر چیز ناپاک ہے اور بایں معنیٰ اس سے نفرت کرنا ایمان کی پہچان اور مومن کی شان ہے لیکن اس کا نام لینے سے چالیس دن تک زبان ناپاک رہتی ہے یہ سب جہالت ہے اس کا شرع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
حفاظ کرام قرآن کو یاد کرتے وقت اس آیت کو جس میں خنزیر (سور ) کا نام ہے سیکڑوں بار تکرار کرتے ہیں اگر ایسا ہوتا تو ہر حافظ کی زبان ناپاک ہی رہتی حتی کہ ماہ رمضان میں حالت نماز میں اور بعض وقت غیر رمضان میں اس آیت کریمہ کی تلاوت کی جاتی ہے تو کیا اس وقت زبان ناپاک ہو جاتی ہے ؟ اگر معاذ اللہ زبان ناپاک ہو جاتی تو پھر نمازکیسےہو گی کیوں کہ نماز کے لئے طہارت شرط ہے
خلاصہ کلام یہ ہے کہ خنزیر کا نام لینے سے زبان ناپاک نہیں ہوتی مگر بلا ضرورت نہیں لیناچاہئے ۔
(ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلددوم صفحہ ١٠٨)
واللہ تعالی اعلم
کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے