Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

اگر کوئی پھانسی لگا کر مر جائے تو کیا اس کی بخشش نہیں ہوگی ؟

 (96)


اگر کوئی پھانسی لگا کر مر جائے تو کیا اس کی بخشش نہیں ہوگی ؟


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی پھانسی لگا کر مر جائے تو کیا اسکی بخشش نہیں ہوگی جواب عنایت فرمائیں؟

المستفتى : محمد شعبان رضا


وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

بخشش و مغفرت اس شخص کی نہیں ہوگی جس کا خاتمہ کفر پر ہوا ہوتو خود کشی کرنا حرام ہے نہ کہ کفر ہے مسلم شریف کتاب الایمان کی ایک حدیث کی تشریح میں نے پڑھا ہے کہ خود کشی کرنے والا ایک طویل مدت تک جہنم میں رہے گا پھر پروردگار عالم  اپنے فضل و کرم سے اس کو جہنم سے نکال کر جنت عطام فرمائے گا اور ہاں رب چاہے تو اس کو ایسے ہی بغیر سزا دئے ہوئے معاف فرمادے یہ اس کی رحمت ہے سے بعید نہیں ان الله غفور الرحيم (القرآن)

در مختار باب صلاة الجنازہ میں ہے " من قتل نفسه ولو عمداً يغسل ويصلى عليه به یفتی و ان كان اعظم وزرا من قاتل غیره اھ( جلد ۳ ص ۱۰۸)

اس عبارت کا مفہوم یہ ہے کہ جس نے اپنے آپ کو مار دیا یعنی خود کشی کر لی اس کو غسل بھی دیا ۔ جائے اور اس کی نماز پڑھی جائے سیدی سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نے بھی یہی فرمایا کہ خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی مذکورہ عبارت سے واضح ہے کہ نماز جنازہ اسی بندے کی پڑھی جاتی ہے کہ جس کی مغفرت کی امید ہو ۔

۔(ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلد چہارم صفحہ ٩٠)

 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

كتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے