(171)
بیت الخلاء کی چھت پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بیت الخلاء کی چھت پر نماز پڑھنا کیساہے؟
المستفتى : محمد حسین
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبركاتہ
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
بيت الخلاء کی چھت پر نماز پڑھنا جائز ہے جب کہ وہ جگہ پاک ہو، شرائط نماز میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جگہ کا پاک ہونا تو اگر بیت الخلاء کے اوپر کا حصہ غلاظت سے پاک ہے یعنی کوئی نجس چیز نہیں لگی ہے تو نماز ہو جائے گی؟ وہ بیت الخلاء ہویااور کوئی جگہ ۔ البتہ بیت الخلاء کے چھت پر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے مگر نماز ہو جائےگی۔اور اگرنجاست لگی ہے تو نماز نہیں ہو گی جب تک کہ اس کو دور نہ کیا جائے یا اس کے اوپر کوئی ایسا کپڑا یا چٹائی بچھادی جائے جس سے نجاست نمازی کو نہ لگ سکے
ماخوذاز بہار شریعت حصہ سوم
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے