Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

مکروہ اور مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی میں کیا فرق ہے؟

 (173)


مکروہ اور مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی میں کیا فرق ہے؟

السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبركاتہ

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مکروہ اور مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی میں کیا فرق ہے؟

المستفتی:محمدعباس اشرفی

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبركاتہ

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب 

مکروہ کے معانی ناپسندیدہ ، بدنما، بھونڈا نفرت انگیز وغیرہ ۔ 

(فیروز اللغات صفحہ ۱۲۷۷)

اب مکروہ سے مراد یا تو تنزیہی ہوتا ہے یا تحریمی ، مکروہ تحریمی جس کی ممانعت دلیل طنی سے لزوما ثابت ہو، یہ واجب کہ مقابل ہوتا ہے اس کے کرنے سے عبادت ناقص ہو جاتی ہے اور کرنے والا گناہ گار ہوتا ہے اگر چہ اس کا گناہ حرام سے کم ہے چند بار اس کا ارتکاب گناہ کبیرہ ہے۔

مکروہ تنزیہی وہ عمل جس کا کرنا شرع کو ناپسند ہو مگر نہ اس حد تک کہ اس پر عذاب کی وعید ہو ۔ یہ سنت غیر مؤکدہ کے مقابل ہے۔ 

بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ۲۸۳ تا ۸۴ ۲ ناشر مکتبۃ المد ینیۃ دہلی 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

كتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے