Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

دیہات میں جمعہ کیوں جائز نہیں ہے؟

 (174)

دیہات میں جمعہ کیوں جائز نہیں ہے؟


السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ دیہات میں جمعہ جائز کیوں نہیں ہے؟اس پر کوئی حدیث شریف پیش فرمائیں۔

المستفتی :۔ محمد صبغت اللہ فیضی 

وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب

کیونکہ وہ گاؤں ہے شہر نہیں حدیث شریف میں ہے: قال النبي صلى الله علیه وسلم خمسة لا جمعة عليهم المراة والمسافر والعبد الصبي واهل البادية يعنى نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پانچ لوگوں پر جمعہ (واجب) نہیں ، عورت، مسافر، غلام، بچے اور گاؤں والے پر ۔ (طبرانی شریف ۷۲)

دوسری حدیث میں ہے: لا جمعة ولا تشریق الا فى مصر جامع 

یعنی ، جمعہ اورتشریق نہیں ہے مگر شہر (بیہقی شریف کتاب الجمعۃ ۱۶۹)

ائمہ احناف نے ان احادیث کریمہ کی روشنی میں فرمایا کہ دیہات میں نماز جمعہ جائز نہیں ہے۔

 والله تعالى اعلم بالصواب

نوٹ : مزید معلومات کے لئے دیکھیں بہار شریعت ح ۳ / جمعہ کا بیان ۔

كتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے