Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

تنها تراویح سری پڑھنا چاہئے یا جہر سے؟

 (150)


تنها تراویح سری پڑھنا چاہئے یا جہر سے؟


السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ گھر میں تنہا تنہا تراویح پڑھنے والوں کو بلند آواز سے قرآن پڑھنا بہتر ہے یا آہستہ؟ اور نماز وتر کے بارے میں وضاحت فرمائیں. اگر رمضان المبارک میں گھر پہ عشاء کی نماز جماعت سے پڑھ رہے ہیں تو کیا وتر کی نماز بھی جماعت سے پڑھنی ہوگی؟ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

المستفتی: محمد زاہد رضا 

وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوہاب 

اگر تراویح اور وتر باجماعت پڑھنا بجانب پر شاشن کو رونا کے سبب ممنوع نہ ہو، تو سب یعنی فرض عشاءوتراویح دوتر جماعت سے پڑھیں ورنہ آرڈر کی خلاف ورزی کے بغیر جتنے کی گنجائش ہو، کیونکہ سب باجماعت پڑھنے میں ختم قرآن کی صورت میں ایک یا سوا گھنٹہ اور سورتوں سے پڑھنے کی صورت میں تقریباً چالیس منٹ کا وقت لگے گا، جس کی اجازت پر شاشن کی طرف سے مشکل ہے، کیونکہ پرشاشن نے چار رکعت پڑھنے کی اجازت جو دے رکھی ہے وہ بھی مختصر قرآت کے ساتھ سلام پھیرتے ہی پانچ اجازت یافتہ لوگوں کو دوری بنا لینے کی شرط پر تو اب آپ خود ہی سمجھ سکتے ہیں کہ ایک یا آدھے گھنٹے کی جماعت سے پر شاشن کب راضی ہو گا؟ تو ایسی صورت میں اگر جماعت کا اہتمام نہ ہو سکے تو تنہا تنہاہی تراویح پڑھیں، اور تنہا تراویح پڑھنے والے کو اختیار ہے جہر سے قرآت کرے یا سر مگر جہر سے قرآت کرنا افضل ہے، ہاں سرسے پڑھے تو اس قدر آہستہ بھی نہ پڑھے کہ خود نہ سن سکے۔

بہار شریعت میں در مختار کے حوالے سے حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں جہری نمازوں میں منفرد کو اختیار ہے اور افضل جہر ہے جب کہ ادا پڑھے؛ اورجب قضا ہے تو آہستہ پڑھنا واجب ہے حصہ سوم قرآن مجید پڑھنے کا بیان

رمضان المبارک میں گھر پہ جماعت سے عشاء پڑھ رہے ہیں تو تراویح بھی جماعت سے پڑھیں اور آخر میں وتر بھی جماعت سے پڑھیں ۔ 

ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدسوم صفحہ ٢٥٧

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی

اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے