Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

کیا گناہ کرنے پر عالم اور جاہل کو برابر گناہ ملےگا

(16)



کیا گناہ کرنے پر عالم اور جاہل کو برابر گناہ ملےگا؟


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک عالم اور ایک جاہل نے ایک ہی گناہ کیا تو گناہ کس کو زیادہ ملے گا ؟ برائے کرم جواب مع حوالہ عطا فرمائیں

(🎤المستفتى:محمد مجیب رضا الحنون🎤)

🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔸🔸🔹🔸🔸

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوباب

گناہ گناہ ہے جاہل کرے یا عالم گناہ برابر ملے گا ہاں اگر کوئی جاہل گناہ کرتا ہےاورکہتا ہے مجھے اس کےبارے میں علم نہیں تھاتواسے دو گناہ ملے گا ایک گناہ کرنے کا اور ایک علم نہ سیکھنے کا۔ کیونکہ مسائل سے ناواقف رہناخود گناہ ہےاس لئے حدیث میں آیا

 ذنب العالم ذنب واحدوذنب الجاهل ذنبان قيل ولم يارسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم العالم يعذب على ركوبه الذنب والجاهل يعذب على ركوبه الذنب وترك التعلم رواه في مسندالفردوس عن ابن عباس رضی الله تعالى عنهما )۔

. یعنی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نےفرمایاکہ عالم کاگناہ ایک گناہ اورجاہل کاگناہ دوگناہ کسی نےعرض کی: یا رسول الله(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم )کس لئے؟ فرمایا عالم پروبال اسی کاہےکہ گناہ کیوں کیا،اورجاہل پرایک عذاب گناہ کااور دوسرانہ سیکھنےکااسےدیلمی نےمسندالفردوس میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے ۔

۔(📗 الفردوس بماثور الخطاب حدیث نمبر ۱۳۴۵ / در الباز مکتہ المکرمه ۲(۲۴۸)

۔(📗 بحوالہ فتاوی رضویه جلد۹ صفحہ ۲۷۸/جلد ۲۹صفحہ٦٢٠ رضا فاؤنڈیشن لاہور📗)

اور اگر جاہل کو معلوم تھا کہ یہ فرض ہے یا واجب ہے یا حرام ہے جیسے کہ نماز فرض ہے نمازکی فرضیت جاننے کے بعد نہیں پڑھا تو ایک ہی گناہ ملے گا اسی طرح شراب حرام اس کی حرمت کوجانتا ہے پھر بھی پیا تو ایک ہی گناہ ملے گا۔اور عوام میں غلط مشہور ہے کہ عالم گناہ کرے تو دو گناہ اور جاہل گناہ کرے تو ایک گناہ کیونکہ مذکورہ بالا حوالہ جات سے واضح ہو گیا کہ جاننے والے کو ایک گناہ اور نہ جاننے والے کو دو گناہ ۔ کیونکہ مسائل سے ناواقف رہنا بھی گناہ ہے 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

۔(📗ماخوذ از فتاوی مسائل شرعیہ جلداول صفحہ ٣٨٦/٣٨٥)

۔📝 محمد افروز احمد مجاہدی


اسی طرح اور مسائل پڑھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے