Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

کیا یا جنید یا جنید کہہ کر دریا پار کرنے والا واقعہ درست ہے؟

 (15)


(کیایاجنیدیاجنیدکہہ کردریاپارکرنےوالاواقعہ درست ہے؟

            

              السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس واقعہ کے بارے میں کہ: ایک شخص در یا پار کر رہا تھا۔ جب وہ یا جنید یا جنید کہتا تو نہیں ڈوبتا اور جب اللہ اللہ کہتا تو ڈوبنے لگتا تھا الخ ۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ مذکورہ واقعہ مستندہےیانہیں؟ جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں

        ( 🎤المستفتی :- عبد القادر، جھارکھنڈ🎤)

          🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸

                      بسم الله الرحمن الرحيم

                    الجواب بعون الملک الوہاب

یا جنید یا جنید کہہ کر دریا پار کرنے کا واقعہ بیشک مستند و معتبر ہے۔ جیسا کہ حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ : یا جنید یا جنید کہہ کر دریا پار کرنے کا واقعہ مجدداعظم اعلی حضرت امام احمد رضا بریلوی رضی عنہ ربہ القوی کا بیان فرمانا اور امام الفقہاء حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمۃ والرضوان کا اسے ملفوظ میں تحریر فرمانا واقعہ مذکورہ کے مستند ہونے کی کھلی ہوئی دلیل ہے۔ لہذا زید کا اس کو بیان کرنا درست ہے ۔ اور بکر کا اس واقعہ کو بے بنیاد و بے اصل کہنا اور اسےگمراہ کن قرار دینا غلط ہے۔ اگر کوئی کہے کہ یا جنید یا جنید کہے تو نہ ڈوبے اور اللہ اللہ کہے تو ڈوب جائے یہ کیسے ہو سکتا ہے تو ایسا کہنے والے کو صوبہ مہاراشٹر میں پونہ بھیج دیا جائے کہ اسی شہر کے قریب

حضرت قمر علی درویش رحمۃ اللہ علیہ کا مزار مبارک ہے۔ وہاں ایک بڑا گول پتھر ہے جس کا وزن نوے ۹۰ کلو بتایا جاتا ہےوہ " قمر علی درویش" کہنےپرانگلیوں کےمعمولی سہارا دینےسےاوپراٹھتاہے اوراللہ کہنےسےنہیں اٹھتا۔میں بذات خود اس کاتجربہ کرچکاہوں،اس میں کیاراز ہےاللہ ہی بہترجانتا ہے

         ۔(📗ماخوذازفتاوی فقیہ ملت جلد اص)

                      والله اعلم بالصواب

۔(📗ماخوذازفتاوی مسائل شرعیه جلد اول صفحہ ۳۱٦) 

 

                ۔ 📝 محمدافروزاحمدمجاہدی

اسی طرح اور مسائل کو جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں 

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے