(9)
امام اعظم افضل ہیں یا غوث اعظم ؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ
مسئلہ: علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ امام اعظم افضل ہیں یا غوث اعظم ؟ کتب اعلی حضرت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
(🎤المستفتی: محمد رضا بر کاتی 🎤)
🔹🔹🔸🔸🔹🔹🔸🔸🔹🔸
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
اسی طرح کے ایک سوال کا جواب سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ دیتے ہوئے تحریر فرما تے ہیں کہ امام عبد الوہاب شعرانی میزان الشریعہ الکبری میں فرماتے ہیں (لامام ابو حنيفةرضى الله تعالى عنه سئل عن الاسود والعطاء وعلقمة ايهم افضل فقال والله ما نحن باهل ان نذكرهم فكيف تفاضل بينهم “) یعنی ایک روز امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال ہوا امام علقمہ اور امام اسود شاگردان حضرت سید نا عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عند و امام عطاء ابن ابی رباح استاذ امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین میں کون افضل تھا آپ نے فرمایا ہم ان کے ذکر کرنے کے قابل نہیں نہ کہ ان میں ایک کو دوسرے سے افضل بتائیں حضرت امام اعظم کا یہ ارشاد تواضعا تھا۔ اور یہاں قطعا حقیقت امر ہے کہ ۔ ہمارے منہ اس قابل نہیں کہ حضور سیدنا امام اعظم یا حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہما کا نام پاک اپنی زبان سے لیں یہ بھی رحمت الہیہ ہے کہ اس نے ہمیں اپنے محبوبوں کے ذکر کی اجازت دی ہے ہم کس منھ سے ان میں تفاضل بیان کریں وہ ہماری شریعت کے امام اور یہ ہماری طریقت کے امام -
۔ ( 📗فتاوی رضویہ شریف قدیم جلد11صفحہ32رضااکیڈمی📗 )
رکار اعلیٰ حضرت عظیم البرکت فاضل بریلوی ربہ القوی نے بہت ہی پیارا جواب ہم غربائے اہلسنت کو عطا فر مایا کہ ہمارے منھ اس قابل نہیں ہیں کہ ہم ان میں تفاضل کریں دونوں حضرات اپنی جگہ اعلیٰ مرتبے پر فائز ہیں لہذا ان معاملات میں نہ پڑیں بلکہ ضرورت کے مسائل سیکھیں
۔ واللہ تعالیٰ و رسولہ اعلم بالصواب
(📗فتاوی مسائل شرعیہ جلد اول صفحہ۳۰۱ )
کتب محمدافروزاحمدمجاہدی
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com/2024/10/blog-post_2.html

0 تبصرے