Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

آیت سجدہ کیوں نازل ہوئی

 (51)



🌹( آیت سجدہ کیوں نازل ہوئی )🌹


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته


۔🌹🌹مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ قرآن مجید میں جو چودہ آیات سجدہ ہیں وہ آیتیں کس وجہ سے نازل ہوئیں اور صرف ایک ہی سجدہ کرنے کا حکم ہے دو بار کیوں نہیں ؟جواب عنایت فرمائیں تو حضرت کی بڑی مہربانی ہوگی🌹🌹۔


(🎤المستفتيہ : - عائشہ صدیقہ🎤)


🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸


وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته


بسم الله الرحمن الرحيم 


الجواب بعون الملک الوہاب


سجدہ تلاوت ایک پسندیدہ عمل ہے اور یہ قرآن مجید کے ساتھ پڑھنے والے کے زندہ تعلق کو ظاہر کرتا ہے اس لئے اس کی غیر معمولی اہمیت ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ یہ تھا کہ تلاوت کرتے ہوئے جنت کے ذکر پر طلب کی دعاء جہنم کے ذکر پر پناہ کی دعا اور اسی طرح ان مواقع پر سجدہ بھی کرتے تھے جن میں اس مناسبت کا مضمون آتا ہے ۔ ہمارے لئے اس اسوہ میں قرآن کے ساتھ حقیقی تعلق کا نمونہ ہے جس کی پیروی میں ظاہرا برکت بھی ہے اور اجر بھی کرنے کا طریقہ کوئی خاص مقررنہیں ہےآپ چاہیں تو نماز کی طرح با قاعدہ مصلے پر بھی یہ سجدہ کر سکتے ہیں افضل ہے کہ سجدہ تلاوت کے پہلے کھڑے ہوں اور سیدھا سجدہ میں جائیں بعدہ کھڑے ہو جائیں۔ 

آیات سجدہ کا شان نزول الگ الگ ہے جو تفاسیر میں بالتفصیل مذکور ہے، ان مواقع پر ہمارے نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے سجدہ فرمایا ہے جو ہمارے لئے قابل اتباع و اطاعت ہے۔

 ایک ہی سجدہ کی حکمت یہ ہے کہ نماز کے سجدوں سے مماثلت و مشابہت نہ ہونےپائے اس لئے کہ نماز کے دو سجدہ ہوتے ہیں ایک تشکیر الرحمان ہے اور دوسرا ترغيماللشیطان اور سجدہ تلاوت میں ترغیم شیطان نہیں بلکہ تشکر ہے اس لئے ایک ہی ہے۔ 


۔(📗ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلد دوم صفحہ ٣۵٨)


والله تعالى اعلم بالصواب


۔📝 محمد افروز احمد مجاہدی


اسی طرح اوربھی مسائل پڑھنےکےلئے اس لنک پر کلک کریں

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. ماشاءاللہ بہت خوب حضرت ہمیں بھی اپنے گروپ میں شامل کر دیجیے

    جواب دیںحذف کریں