(106)
کیا قیامت میں قبر سے مردے برہنہ اٹھیں گے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا قیامت کے دن مردے اپنی اپنی قبروں سے برہنہ ہو کر اٹھیں گے؟
المستفتی : کلام جیلانی
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملک الوہاب
قیامت کے دن مردے اپنی اپنی قبروں سے برہنہ ہو کر اٹھیں گے جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن لوگ اپنی اپنی قبروں سے ننگے بدن، ننگے پاؤں نا ختنہ شدہ اٹھیں گے۔
۔ (بہار شریعت حصہ اول صفحہ نمبر ۱۳۲ / ۱۳۳)
۔ (ماخوذازفتاوی مسائل شرعیہ جلدچہارم صفحہ ٢٧٣)
والله تعالى اعلم بالصواب
کتبہ محمد افروز احمد مجاہدی
اسی طرح اور بھی مسائل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com
https://afrozahmadmujahidi.blogspot.com

0 تبصرے